۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عالمی یوم قدس پر امام رضا (ع) کے حرم کے خصوصی پروگراموں کا اعلان

حوزہ/ عالمی یوم قدس کی مناسبت سے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں منعقد کئے جانے والے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور فلسطینی کاز سےحمایت کے لئے؛ قدس تمدن ساز ؛ کے زیرعنوان مختلف تبلیغی اور ثقافتی پروگراموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔  یہ پروگرام آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کے زیراہتمام حرم مطہر کے صحن قدس میں منعقد کئے جائيں گے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے جمعرات کی شام چھے بجے سے سات بجے تک بیت المقدس  کے بارے میں تاریخی اور تجزیاتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ماہرین نے لوگوں کے سوالوں کے جواب بھی دئے  اس کے علاوہ امام خمینی کے نقطہ نگاہ میں قدس کی اہمیت کے زیرعنوان محفل شعر و سخن بھی منعقد ہوئي جبکہ  جمعرات کی شب ساڑھے دس بجے سے بارہ بجے تک فلسطین اور یمن کے شہدا کی ترویح روح کے لئے  قرآن  خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ 

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے؛ انتفاضہ فلسطین میں خواتین کا کردار؛ کے زیرعنوان پروگرام رواق حضرت زہرا میں منعقد ہوگا جس میں بیت المقدس اور فلسطین کے موضوع پر  مختلف فنون منجملہ شعر گوئي ،  خطاطی اور   آرٹ و پینٹنگ کے میدان میں   سرگرم  خواتین  کو  ایوارڈ سے نواز جائے گا۔    

جمعہ الوداع کی نماز صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آيت اللہ علم الہدی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد انقلابی ترانوں کے گروپس ترانے پڑھ کر فلسطینی شہدا  اور شہدائے یوم قدس کو خراج عقیدت پیش کریں گے بعد ازاں اسرائيل کے زوال میں اسلامی انقلاب اور یوم قدس کے اثرات کے عنوان کے تحت کتابوں کی نمایش لگائي جائے گی اس درمیان آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کی جانب سے بھی غیر ملکی زائرین کے لئے یوم قدس کے موقع پر خاص پروگرام ترتیب دئے گئے ہيں جن میں محفل شب شعر  ، فلسطینی بچوں کی حمایت میں غیر ملکی زائرین کے بچوں کا اجتماع ،  قدس بین الاقوامی نمائش کا اہتمام اور محفل قرآن کریم کا انعقاد شامل ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیت المقدس کی یاد کو تازہ اور زندہ رکھنے کے لئے امام رضا علیہ السلام کے حرم کی انتظامیہ نے برسوں قبل حرم کے ایک بڑے صحن کا نام بھی صحن قدس رکھا ہے۔قدس اور استقامتی تحریکوں کے بارے میں خصوصی پروگرام بھی اسی صحن میں منعقد کئے جاتے ہيں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .