۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عشرہ کرامت

حوزہ/ عشرہ کرامت کے موقع پرحرم امام رضا علیہ السلام عوامی جشنوں اور متعدد تقریبات کے انعقاد کا مرکز ہوگا اس کے علاوہ ان ایّام میں ثقافتی منصوبوں کا افتتاح اورغیرملکی زائرین کے لئے مختلف تقریبات کے انعقاد پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ نے عشرہ کرامت کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مؤرخہ 21 مئی یوم ولادت حضرت معصومہ(س) سے عشرہ کرامت کا آغاز ہوجائے گا اور حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم ولادت تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ2023 کےعشرہ کرامت کا محوری شعار اور نعرہ’’سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں؛سخاوتمندانہ خدمت،ہمدردی اورامید پیدا کرنا‘‘ ہے ،اس شعار کو مدّ نظر رکھتے ہوئے عشرہ کرامت کے تمام پروگراموں اور تقریبات میں سامعین اور مخاطبین پر خصوصی توجہ دینا،پروگراموں کو مقبول بنانا اور اتحاد و یکجہتی اور ہمدردی و ہمدلی جیسے کلیدی الفاظ کو عشرہ کرامت کے نقطہ نظر سے استعمال کیا جانا چاہئے۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئےکہا کہ ایرانی زائرین کے متعدد پروگراموں اور تقریبات کے علاوہ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے اردو اور عرب زبان زائرین کے لئے ’’بشائر المیلاد‘‘کا خصوصی پروگرام عشرہ کرامت کے آغاز سے ہر روز شام ساڑھے چھ بجے رواق غدیر میں منعقد کیا جائے گا۔

ولادت با سعادت امام رضا(ع) کے خصوصی پروگرامز

حجت الاسلام والمسلمین شریعتی نژاد نے شب ولادت اور یوم ولادت امام رضا(ع) کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شب ولادت امام رضا(ع) کے موقع پر شام پانچ بجے بین الاقوامی قاریوں کی موجودگی میں قرآن خوانی کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا،اس کے علاوہ شب ولادت کے پروگراموں اور تقریبات کو تین حصوں میں منعقد کیا جائے گا؛شکوہ رضوان کے عنوان سے جشن کا انعقاد جو پانچ بجے سے شروع ہو جائے گا،ساڑھے سات بجے خادموں کے توسط سے حرم امام رضا(ع) پرپھولوں کی برسات اور پھول نچھاور کئے جائیں گے اور رواق امام خمینی(رہ) میں مذہبی انجمنوں کا عظیم اجتماع ہوگا ہے۔

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ نے بتایا کہ بروز بدھ یوم ولادت امام رضا(ع) ضریح کی چادر اور گنبد مطہر کے پرچم کو تبدیل کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حرم امام رضا(ع) کے متولی،خدام اور زائرین و مجاورین شرکت فرمائیں گے جس کے بعد رواق امام خمینی(رہ) میں شاندارجشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

3 ثقافتی اور علمی منصوبوں کا افتتاح

حجت الاسلام شریعتی نژاد اپنی گفتگو کے تسلسل میں عشرہ کرامت کےد وران تین منصوبوں کے افتتاح کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ صحن کوثر میں رواق کودک(بچوں کے ہال) کے دوسرے سیکشن کا افتتاح،بچوں کے لئے رواق کبوترانہ کے پہلے حصے کا افتتاح اور شیخ طبرسی کی مزار میں دارالتفسیرکا افتتاح عشرہ کرامت کے ایّام میں کیا جائے گا،اس کے علاوہ صحن غدیر میں آداب زیارت اور حجاب و عفاف کے موضوع پر ’’ادب حضور‘‘ نامی نمائش کا انعقاداور باغ رضوان میں آداب زیارت کے موضوع پر علمی مرکز بھی برپا کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید یہ بتایا کہ عشرہ کرامت کے ایّام میں رضوی تعلیمات پر مشتمل دس جلدی کتاب سے بھی نقاب گشائی کی جائے گی یہ جملہ پروگرامز ہیں جنہیں ولادت با سعادت امام رضا(ع) کے ایّام میں منعقد کیا جائے گا۔

تین ممالک کے فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش

حجت الاسلام شریعتی نژاد نے اس گفتگو کے دوسرے حصے میں حرم امام رضا(ع) کے بین الاقوامی ادارہ کے ثقافتی اور دینی پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی کاوشوں سے مؤرخہ21 مئی کورواق دارالرحمہ میں کویت اورعراق کے آرٹ سینٹر کی شرکت اورایران کی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے تعاون سے ’’عش الولایہ‘‘ کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش منعقد کی جائے گی جس میں ایران،عراق اور کویت کے بصری فنون،خطاطی،فوٹوگرافی،ڈیزائن اورڈیجیٹل موضوعات پر امام رضا(ع) کے عنوان سے فن پارے رکھے جائیں گے۔

بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) کے انعقاد سے پہلے خواتین سے متعلق اجلاس کا انعقاد

حرم امام رضا(ع)کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ نے بتایا کہ عدل وانصاف،صحت عامہ اورخواتین کی حیثیت اور مقام پر خصوصی اجلاس فارسی،انگلش،عربی اور اردو میں مؤرخہ27مئی 2023 کو تین بجے حرم امام رضا علیہ السلام کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .