۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ایرانی صدر کا دورۂ جکارتہ

حوزه/ ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ، اپنے انڈونیشیائی ہم منصب جوکو ویدودو کی دعوت پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ، اپنے انڈونیشیائی ہم منصب جوکو ویدودو کی دعوت پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں تاہم انڈونیشیا کے صدارتی محل میں ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔

ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر جکارتہ پہنچ گئے

واضح رہے کہ ایرانی صدر حجت الاسلام رئیسی اپنے ہم منصب انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر انڈونیشیا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ تاہم رہبرِ انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی نمائندہ حجت الاسلام قمی سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس دورے کے دوران ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی سے، آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن، انڈونیشیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر پوان مہارانی اور انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر بامبانگ سوساتیو ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر انڈونیشیا میں مختلف دینی، سیاسی، ثقافتی شخصیات اور تاجروں سے ملاقات کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .