۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین سیداسماعیل خطیب وزیر اطلاعات

حوزه/ ایرانی وزیر اطلاعات نے خبر دار کیا ہے کہ سرحدوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے امن و امان کو خراب کرنے کیلئے کسی بھی کارروائی کا، ایرانی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں میں موجود ہمارے بہادر جوان فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر اطلاعات حجت‌ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے ایران بھر میں عوامی و انقلابی اور فوجی عدالتی نظام کے سربراہان کی 23 ویں کانفرنس سے خطاب میں گزشتہ سال کے اہم واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق، گزشتہ سال کے فسادات کے دوران، 200 سے زائد میڈیا ادارے، 35 تھنک ٹینکس اور متعدد انٹیلیجنس ادارے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سرگرم تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں نے ایرانی قوم کے خلاف پچھلے سال کے فسادات میں میڈیا کے ذریعے جو سازشیں کیں، اسے اسلامی نظام، ملک کی سیکورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے عوام کے ساتھ مشترکہ کوششیں کر کے خاک میں ملا دیا۔

ایرانی وزیر اطلاعات نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے امن و امان کو خراب کرنے کیلئے کسی بھی کارروائی کا، ایرانی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں میں موجود ہمارے بہادر جوان فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .