حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آج دوپہر ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بوئیر احمد کے ثقافتی اداروں کے ڈائریکٹرز کے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی تاثیر دنیا بھر میں موجود ہے۔ علمائے کرام کو ہر جگہ فکر و ثقافت کا علمبردار ہونا چاہیے اور دین و ثقافت اسلامی کے عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: تقریبا سال سے میرا بیرونی دنیا سے کافی رابطہ رہا ہے اور کئی سالوں تک اس شعبے میں براہ راست ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔مختلف ممالک میں جا چکا ہوں اور بہت سے بین الاقوامی وفود سے رابطے میں ہوں۔ دنیا میں ہمارے انقلاب کی انتہائی مثبت تاثیر ہے مثلا یہی مزاحمتی محاذ انقلابِ اسلامی کی برکات کا حصہ ہیں۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا: ہمیں معاشرتی مشکلات کا بھی جوابدہ ہونا چاہئے چونکہ علماء کرام کا معاشرہ کے افعال میں بہت زیادہ حصہ اور اثر ہے۔
انہوں مبلغانِ دینی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا: سکولز اور مدارس میں علماء کرام کا کردار انتہائی متواضع اور عالمانہ ہونا چاہئے چونکہ زبانی تبلیغ سے زیادہ عملی تبلیغ کا اثر ہوا کرتا ہے۔