حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، عراق میں موجود رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نمائندگی میں حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے درجۂ اول کے 50 سے زیادہ اساتید نے باہمی ملاقات کی ہے۔
یہ نشست جس کا حوزہ علمیہ کے اساتید نے بھرپور استقبال کیا، حوزہ علمیہ کے اساتید منجملہ حضرات آیات اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی بشیر نجفی سمیت، حضرت آیت اللہ بشیر نجفی کی نمائندہ محترم، سید حسن نوری، شیخ حسن جواهری، سید علی اکبر حائری، سید حمید مقدس غریفی، سید علی خرسان، سید محمد علی بحرالعلوم، سید فاضل جابری، شیخ نوری حاتم ساعدی، سید علی خمینی، شیخ مهدی رستم، شیخ جمیل ربیعی، شیخ ابراهیم بغدادی، شیخ علی قرشی، سید علاء جزایری، شیخ حیدر خاقانی اور عراق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محترم کی جانب سے تشکیل دی گئی تھی۔
اس ملاقات میں گفتگو کے دوران عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے نشست میں موجود تمام اساتذہ کو خوش آمدید کہا اور حوزہ علمیہ نجف کے اساتذہ کے درمیان آیت اللہ اعرافی کی موجودگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین کیا۔
اس کے بعد آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ ایران اور بالخصوص حوزہ علمیہ قم مدرسہ کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی اور آخر میں حوزہ علمیہ نجف کے بعض اساتید نے بھی اپنی گفتگو کے دوران اس حوزہ علمیہ کی علمی و دینی فعالیت کے بارے میں وضاحت کی۔