۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مشاور وزیر اوقاف عمان

حوزه/ منذر بن عبداللہ السیفی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء لوگوں کو صحیح راستے پر گامزن کرنے کیلئے آتے ہیں، کہا کہ امت مسلمہ کی ہدایت کیلئے آنے والوں میں سے ایک امام خمینی (رح) تھے۔ آپ کی تحریک اور افکار قیامت تک زندہ رہیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمانی وزارتِ اوقاف کے مشیر منذر بن عبدالله السیفی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ہر 100 سال بعد علمائے کرام اپنی امت کا مقام بلند کرنے اور لوگوں کو راہ راست پر لانے کیلئے آتے ہیں، کہا کہ امت مسلمہ کی ہدایت کیلئے آنے والوں میں سے ایک امام خمینی (رح) تھے۔

انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے افکار کو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا شمار اسلامی دنیا کی با اثر شخصیات میں ہوتا ہے، کیونکہ آپ وہ اعلیٰ اصول لے کر آئے جن کی طرف ہمارا دین ہمیں بلاتا ہے اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ عدل و مساوات کے پیامبر تھے۔

عمانی وزیر اوقاف کے مشیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں میں عدل و انصاف کا احساس بہت ضروری ہے اور انصاف ہی حکمرانی کی بنیاد ہے، کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اپنی جوانی کے آغاز سے ہی ان معاشروں کے حالات پر نظر رکھے ہوئے تھے جو ظلم و ستم کا شکار ہیں، لہٰذا آپ نے سوچا کہ ان معاشروں سے ظلم و جبر کا خاتمہ کیا جائے اور انہی معاشروں میں اسلامی حکومت کے قیام پر زور دیا تاکہ معاشرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے راستے پر چلے۔

السیفی نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ہمارے معاشرے کو امام خمینی (رح) جیسے بابصیرت اور آزادی پسند لوگوں کی کتنی ضرورت ہے، کہا کہ یہ ان اہم چیزوں میں سے ایک ہے جس کا نوجوان لڑکیوں اور اقوام عالم کو ادراک کرنا چاہیئے، کیونکہ انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو انہیں بیدار رکھے اور ناانصافیوں اور انحرافات سے بچائے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک ہی نہیں کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ امت مسلمہ کیلئے آئے تھے اور آپ نے امت مسلمہ کے درمیان اپنا اثر چھوڑا اور یہ اثر اب بھی باقی ہے اور قیامت تک باقی رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .