۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجمع روحانیون کرگل و لیہ کی جانب سے قم المقدسہ میں امام خمینی رہ کی 34 برسی کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد؛

حوزہ / امام خمینی رہ کی 34 برسی کی مناسبت سے مجمع روحانیون کرگل و لیہ کی جانب سے قم المقدسہ میں فاتحہ خوانی اور مجلس عزاء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام خمینی رہ کی 34 برسی کی مناسبت سے مجمع روحانیون کرگل و لیہ کی جانب سے قم المقدسہ میں فاتحہ خوانی اور مجلس عزاء حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی اور خطیب مجمع جھانی اہلبیت کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن حسینی سعیدی نے شرکت اور خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق تلاوات کلام مجید کے بعد مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے صدر عالیجناب مولانا سید جمال موسوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ موصوف نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رہ نے اتحاد بین المسلمین کی عملی شکل دنیا کے سامنے رکھی۔ مجمع روحانیون کرگل و لیہ اسی نقش راہ پر گامزن ہے اور اسی اتحاد و اتفاق کو معاشرے میں فروغ دینا مجمع کا بالعموم مقصد اور ہم طلاب اور علماء کا بالخصوص ذمہ داری ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین محسن حسینی سعیدی نے علماء و طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ امام خمینی رہ نے سب سے پہلے لوگوں میں موجود دینداری ، خدا پرستی ، ایمان و اعتقادات کو کہ جسے پسماندگی اور خرافات سے تعبیر کیا جاتا تھا، نیا جلا بخشا۔ جس نے لوگوں کو انقلاب کے لیے تیار کیا اور آج امام خمینی رہ کے لائے ہوئے مذہبی انقلاب کے بدولت دنیا میں دینداری اور خدا پرستی کا چرچا ہے۔

انہوں نے مجمع روحانیون کی فعالیت کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: مجمع روحانیون کرگل و لیہ ہر سال مختلف پروگرامز منعقد کر کے اہلبیت اطہار علیہم السلام کی پیغامات کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی ہم قدر کرتے ہیں ۔

آخر میں دعائیہ کلمات کے ذریعہ مجلس کا اختتام ہوا۔

امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کی عملی شکل دنیا کے سامنے رکھی؛ مقررین

امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کی عملی شکل دنیا کے سامنے رکھی؛ مقررین

امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کی عملی شکل دنیا کے سامنے رکھی؛ مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .