۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام خمینی

حوزہ/ وقت کی ضرورت ہے کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے افکار سے موجودہ نسلوں کو آشنا کرایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یاد امام راحل ؒ رہبر کبیر انقلاب، بانیٔ اسلامی جمہوریہ ایران، عالم زمان، معلم قرآن و سنت سید رسولان ؐ، فقیہ عالی مقام ، مجاہد عظیم الشان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ کے یوم وفات حسرت آیات پر موضع امسن خورد ضلع ایودھیا میں ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جسکو مولانا سید حسین مہدی نے خطاب کیا۔

مولانا حسین مہدی نے رہبر کبیر سید روح اللہ الموسوی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلسِ ترحیم کو خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ اگر ملک عزیز میں گلی گلی اور قریہ قریہ امام راحل کی مجلس برسی کا انعقاد ہوتا اور ذاکرین، علماء امام کے افکار اور نظریات کو بیان کرتے تو آج ہندوستان میں شیعت کی اور ہی شکل ہوتی، لہذا میری گزارش اور وقت کی ضرورت ہے کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے افکار سے موجودہ نسلوں کو آشنا کرایا جائے۔

مولانا نے کہا: امام خمینی نے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی نظام اور حکومت کا تصور ہی نہیں بلکہ اس کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ مزید کہا کہ اسلامی نظام کی حمایت امام خمینی کو اصل خراج عقیدت ہے اور یہی حمایت ظہور کی تیاری میں مددگار ہے۔ مجلس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .