۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین رضا خدری

حوزہ/ حجت الاسلام خدری نے کہا: امام راحل (رہ) نے اپنے قیام اور انقلاب اور اپنے ساتھ موجود ایرانی عوام کے ساتھ دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مذہب نہ صرف معاشرے پر حکومت کر سکتا ہے بلکہ دوسری حکومتوں سے بھی آگے نکل سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر کے مطابق، ایران کے شہر بوشہر میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام رضا خدری نے چغادک شہر کی مسجد امام خمینی (رہ) میں امام راحل (رہ) کی رحلت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے کہا: اُس دور میں جب مذہب کو فقط مذہبی و ذاتی معاملہ اور دین سے بالکل جدا سمجھا جاتا تھا، امام راحل (رہ) نے اپنے نے اپنے قیام اور انقلاب اور اپنے ساتھ موجود ایرانی عوام کے ساتھ دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مذہب نہ صرف معاشرے پر حکومت کر سکتا ہے بلکہ دوسری حکومتوں سے بھی آگے نکل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کو خدا اور پھر ایرانی غیور عوام کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے دفاع مقدس میں بدل دیا۔ انقلاب کے آغاز میں جب ایران کے پاس فوجی سہولیات اور سازوسامان بہت کم تھے تو امام خمینی (رہ) نے ایمان کی طاقت سے جنگ کے خطرے کو ایک عظیم فرصت میں تبدیل کر دیا اور سردار شہید سلیمانی اور سردار شہید طہرانی مقدم جیسے عظیم افراد کی پرورش کی۔

حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر نے کہا: امام خمینی (رہ) ایک ایسے خالص مومن تھے جنہوں نے نورِ خدا سے اپنے قیام اور انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اپنی معنوی طاقت اور خود سازی سے اہل ایمان کو تعلیم و تربیت دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .