۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت الله العظمی جوادی آملی

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا: امام خمینی (رہ ) کی وصیت پر عمل ہر فرد پر لازم ہے تاکہ ہم اسلامی نظام، رہبر انقلاب اسلامی اور انقلاب اسلامی کے دیگر اداروں کی حفاظت کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جوادی آملی نے امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے ان کی سیرت اور شخصیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: انہوں نے اپنے معصوم اجداد کی طرح فرمایا: حق کو زندہ کرو،قرآن وعترت سے جدا نہ ہو اور اپنے درمیان اتحاد و وحدت کو مضبوط بناؤ۔

امام خمینی (رہ) کی وصیت پر عمل ہر فرد پر لازم ہے

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: ہر فرد پر لازم ہے کہ امام امت (قدس سرہ) کے وصیت نامے پر عمل کریں کیونکہ ان کے وصیت نامے پر عمل، اسلامی نظام، رہبریت و قیادت اور انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر ادروں کی بقا اور تحفظ کا ضامن ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: ہمیں حکومت اور اسلامی نظام کے سب خدمت گزاروں کے لیے دعا کرنی چاہیے اور آپس میں امن و آشتی اور محبت کے ساتھ رہنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .