۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
image.png

حوزہ/ مغربی افریقی ملک سینیگال میں امام خمینی علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افریقی ملک سینیگال میں امام خمینی علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، یہ پروگرام نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کے اساتذہ ، طلاب اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

پروگرام کے آغاز میں آیات قرآن کریم کی تلاوت کی گئی اور بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، سب سے پہلے جامعۃ المصطفی سینیگال کے شعبہ تحقیقی کے نائب "شیخ موسیٰ انجائی" نے ایک مختصر تقریر کرتے ہوئے اس سالانہ تقریب کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے بعد ڈاکار کی درویش مسجد کے امام اور حوزہ علمیہ قم کے فارغ التحصیل شیخ عبدالرحمن حسن باہ نے امام خمینی کی زندگی کے نمایاں پہلؤوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: خلوص ، محنت، ہمت، صبر اور تحمل، ظالموں کے خلاف جہاد، علم، تقویٰ ، تزکیہ نفس امام خمینی کی صفات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی علیہ الرحمہ نے ایران میں اسلامی تحریک کو قرآن و حدیث اور حوزہ علمیہ کے نصاب کے معیارات کی بنیاد پر اس طریقے سے ڈئزائن کیا اور پھر نافذ کیا کہ آج بھی انقلاب اسلامی سے نہ صرف مسلمانوں کی اپنی جانب جذب کر رہا ہے بلکہ دنیا کے تمام آزاد انسان اس کی جاذبیت کو دیکھ کر اس کی جانب مائل ہوتے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .