۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے آیت اللہ روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کی 35ویں برسی کے موقع پر کہا: امام راحلؒ ایک ایسے نظریے کا نام ہے، جس میں للہیت بھی ہے اور انقلابیت بھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے آیت اللہ روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کی 35ویں برسی کے موقع پر کہا: امام راحلؒ ایک ایسے نظریے کا نام ہے، جس میں للہیت بھی ہے اور انقلابیت بھی۔

انہوں نے کہا: امام خمینیؒ اس وقت عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں، امام راحلؒ نے جس تحریک انقلاب کی بنیاد ڈالی آج وہ تحریک گھر گھر میں پروان چھڑ چکی ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: آج ہر جوان کے زبان پر خمینی اور انقلاب خمینی ہے، آپ نے مغربی یونیورسٹیوں میں اس تحریک کا ٹریلر دیکھا، فلسطینی مجاہدین اسلام جو اس وقت سب کچھہ قربان کر کے ظالم کے ظلم سے نجات کے لیے اتنے جرات مندانہ انداز میں میدان جنگ میں موجود ہیں، یہ بھی درس خمینی ؒ ہے جو انہوں نے سید الشہداء علیہ السلام کی ذات سے لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .