۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تقریب برسی امام

حوزہ/ امام خمینی (رح) کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب، حسینیہ ایرانیاں کھارادر کراچی پاکستان میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ کبیر آیت اللہ العظمٰی سید روح اللّٰہ موسوی خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 35 ویں برسی شہدائے خدمت کی یاد میں ایک عظیم الشان تقریب، حسینیہ ایرانیاں کھارادر کراچی پاکستان میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حسینیہ ایرانیاں کھارادر کراچی میں امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

یہ تقریب کراچی میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر انتظام منعقد ہوئی تھی، جس میں شہر بھر کی اہم دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہر میں مقیم ایرانی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ سمیت شہدائے خدمت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر نے شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی عظیم شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

حسینیہ ایرانیاں کھارادر کراچی میں امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

انہوں نے انقلابِ اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے انقلاب کے اہم ترین اہداف، غیر ملکی تسلط، عالمی استکبار کے خلاف جنگ اور ان تاریک دور کا خاتمہ تھا۔

حسینیہ ایرانیاں کھارادر کراچی میں امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی پاکستان کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پیروکار اور انقلابِ اسلامی کے چاہنے والے آج خطے اور بالخصوص پاکستان میں ان کے راستے اور عالم اسلام کے اس عظیم رہبر کے افکار کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے افکار امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار آج کی نسل اور آنے والی نسلوں کے لئے بھی مشعل راہ ہیں۔

حسینیہ ایرانیاں کھارادر کراچی میں امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

آخر میں ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی جناب حسن نوریان نے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ کے حالیہ مغربی یونیورسٹیوں کے طلباء کے نام لکھا خط کو پڑھ کر سنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .