۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی ڈویژنل جنرل کونسل کا اجلاس

حوزہ / بتاریخ 02 جون 2024ء بروز اتوار اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی ڈویژنل جنرل کونسل کا اجلاس مرکزی صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان محترم محمد حنیف کانیھو کی زیر صدارت مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اجلاس میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی نگھبان کونسل کے معزز اراکین محترم ڈاکٹر محمد موسیٰ مھدوی، محترم انجینئر غلام رضا جعفری اور مرکزی کونسل کے معزز رکن محترم ریاض حسین جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

افتتاحی کلمات ڈویژنل صدر دادو زوار مشعیب احمد اصغری نے ادا کئے۔جس میں انہوں نے اجلاس میں شرکاء کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں تعارف کے بعد اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے صدر کا انتخاب کیا گیا۔

اکثریت رائے کے مطابق محترم وسیم رضا جعفری ڈویژن صدر دادو منتخب ہوئے۔ جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔

*جنرل سیکریٹری محترم مشعیب احمد اصغری۔

*نائب صدر محترم ساجد علی جانؤری۔

*جؤانٹ سیکریٹری محترم نوید حسین آرائیں۔

*فنانس سیکریٹری محترم بابر علی سولنگی نامزد ہوۓ۔

منتخب اراکین سے مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان محترم محمد حنیف کانیھو نے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں ڈویژنل جنرل کونسل اراکین یونٹ صدور و جنرل سیکریٹریز اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .