۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے رمضان المبارک میں مومنین کے لئے افطاری کا اہتمام

حوزہ/ اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے رحمتوں اور بابرکتوں والے مہینے رمضان المبارک کی شروعات پر 200 مومنين کے لیے مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سٹی میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پروگرام میں پہلے روزے پر مومنین کی افطاری کے سلسلے میں تنظیم کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے۔

پروگرام میں صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کاؤنسل سندھ اور مرکزی شیعہ رہنما ضلع دادو محترم زوار سید فدا حسین شاہ کاظمی اور سینیر نائب صدر مرکزی امام بارگاہ حیدری ضلع دادو زوار ذیشان علی حیدری اور محترم زوار اشرف علی حسینی کی تنظیمی وفد سے ملاقات بھی ہوئی۔

پروگرام ميں اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاون فنانس سیکریٹری محترم اللہ بچایو انقلابی، ڈویژنل صدر دادو زوار مشعیب احمد اصغری، ضلع صدر دادو1 وسیم رضا جعفری، یونٹ صدر دادو سٹی وزیر علی بھٹو، عبدالحفيظ کابورو اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے خدمات اور فرائض سر انجام دئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .