۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
چھانو شاہ آباد دادو سٹی میں جشن ولادت امیرالمومنین (ع) کا انعقاد

حوزہ / یومِ ولادت باسعادت فاتح خیبر امیر المومنین و امام المتقین مولای کائنات حضرت امام علي المرتضیٰ علیہ السلام کے پُرمُسرت روز پر امام بارگاه سيد محسن شاه بخاری چھانو شاہ آباد دادو سٹی میں مسجد امام علی علیہ السلام کی افتتاحی تقریب اور جشن ولادت کا پروگرام زیرِصدارت مرکزی شیعہ رہنما ضلع دادو محترم زوار سید فدا حسین شاہ کاظمی کے منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام بارگاہ سید محسن شاہ بخاری و مسجد امام علی علیہ السلام چھانو شاہ آباد دادو سٹی میں 25 جنوری 2024ء بمطابق 13 رجب المرجب بروز جمعرات کو منعقدہ اس پروگرام کی نگرانی صدر و متولی امام بارگاہ سید محسن شاہ بخاری محترم حاکم علی لنڈ بلوچ نے کی۔ خصوصی خطاب علامہ محترم زوار سید سرفراز حسین شاہ کاظمی صاحب نے کی۔

خصوصی شرکت چیئرمین مسجد کمیٹی دادو زوار سید عمران حسین شاه کاظمی، چیئرمين فروغ عزا مشن زوار سيد ماجد عباس شاه کاظمي، محترم زوار سيد مهدي عباس شاه کاظمی، محترم زوار زيشان علی حیدری، اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاون محترم اللہ بچایو انقلابی، ڈویژنل صدر دادو محترم زوار مشعیب احمد اصغری، ضلع صدر دادو1 محترم وسیم رضا جعفری، شیعہ علماء کونسل ضلع صدر دادو سلامت حسین جعفری، شيعہ علماء کونسل سابقه ضلع صدر دادو محترم سيد برکت علی شاہ کاظمی اور اماميه آرگنائيزيشن دادو کے سینئر محترم زوار بشارت حسین جعفری نے کی۔

مسجد امام علی علیہ السلام کی افتتاحی تقریب کے بعد ولادت باسعادت مولا کائنات حضرت امام علي المرتضیٰ علیہ السلام کی مناسبت پر کیک کاٹا گیا اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی گئی۔

پروگرام کا اختتام دعاء امام زمانه عجل کے ساتھ کيا گيا اور نيازِ امام علی المرتضیٰ علیہ السلام تقسیم کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .