۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
1

حوزہ/ امام جمعہ کمال شہر نے کہا: انقلاب اسلامی ایران، خداوند متعال کی نصرت، امام راحل کی قیادت، عوام کی بھر پور شرکت اور حمایت، قوم کی بصیرت، اخلاص، اتحاد اور اتفاق سے حاصل ہوا،یہ اس صدی کا سب سے بڑا معجزہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے کمال شہر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین نور پور نے خطبہ جمعہ میں تقوی الہی کی تلقین کرتے ہوئے 13 رجب المرجب کی مناسبت خطاب کرتے ہوئے مولائے متقیان علی بن ابی طالب علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کئے۔

کمال شہر کے امام جمعہ نے کہا: انقلاب اسلامی ایران، خداوند متعال کی نصرت ، امام راحل کی قیادت، عوام کی بھر پور شرکت اور حمایت، قوم کی بصیرت ، اخلاص ، اتحاد اور اتفاق سے حاصل ہوا،یہ اس صدی کا سب سے بڑا معجزہ تھا جس نے دنیا کے تمام مستکبرین پر لرزہ طاری کر دیا اور مظلوموں کو نوید و بشارت دی۔

انہوں نے نماز کے دوسرے خطبہ میں عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا:عقیلہ بنی ہاشم کا کردارکربلا کے بعد نکھر کر سامنے آیا، سید الساجدین علیہ السلام کے خطبات اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حماسہ آفرین کردار نے کربلا کی عظیم تحریک کو زندہ رکھا۔

کامل شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا:حضرت زینب کبری (سلام اللہ علیہا) کی نے حیا، عفت ، حجاب اور اقتدار حسینی، اقتدار علوی اور اقتدار فاطمی کو دنیا کے سامنے پیش کیا، آپ نے یزید جیسے فاسق و فاجر کو بھری محفل میں ذلیل و رسوا کیا، یہاں تک کہ خود یزید اسیروں کو مدینہ پہنچانے پر مجبور ہو گیا۔

انقلاب کی برکت سے جمہوری اسلامی ایران نے صرف 4 دہائیوں میں ہی بہت سے میدان میں جیسے سائنس، ٹیکنالوجی، نیوکلیئر، میڈیسن، ڈیم کی تعمیر، ملٹری، ہیلتھ کیئر، نینو ٹیکنالوجی، فضائی اور خلا کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .