۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
امام جمعه عالیشهر

حوزہ / حجت الاسلام حمیدی نژاد نے کہا: ہمارے ملک میں ایک مثبت تبدیلی آئی اور انقلاب اسلامی برپا ہوا اور یہ انقلاب پورے کرہ ارض میں ایک مثبت تبدیلی کا آغاز تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر عالیشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام حمیدی نژاد نے اس شہر کے بچیوں کے ہائی اسکول میں منعقدہ دعوت انقلاب نامی شاندار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلابِ اسلامی پوری دنیا میں ایک تبدیلی کا آغاز تھا۔

انہوں نے کہا: اس عظیم انقلاب اور اسلامی حکومت کے قیام کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی جو الحمد للہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اور بارہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے الہی حکومت کے قیام کے مشن کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔ لہٰذا یہ فطری بات ہے کہ دنیا کے ظالم اور متکبر لوگ اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس انقلاب نے ان کی جانوں کو خطرہ میں ڈال دیا۔

حجت الاسلام حمیدی نژاد نے کہا: امریکہ جس کا وجود، اس کی سوچ اور اصول صرف اس بات پر قائم ہے کہ ساری دنیا اس کی غلام ہو اور دنیا کی تمام دولت اور طاقت اس کے ہاتھ میں ہو لیکن دوسری طرف جمہوریہ اسلامی کی اساس اور بنیاد اس حقیقت پر مبنی ہے کہ کرہ ارض پر ہر انسان کو زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی کی دولت، عزت اور ملک کو لوٹ مار کرے، اسی لیے دشمن اور متکبر لوگ ایران کے دشمن ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .