۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله اراکی

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: آج ہمیں یقین ہے کہ فتح ہماری ہی ہوگی کیوں کہ قوم حزب اللہ ہی ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے، آج دشمنوں کا میڈیا مایوس کن خبریں پھیلا کر ہمیں کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم اپنے عزم سے فتحیات گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے گزشتہ شب حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں آیت اللہ عبدالنبی نمازی کی یاد میں منعقد مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس عالم دین نے اپنی پر برکت اور باعزت زندگی میں ہمیشہ عوام اور ائمہ انقلاب حضرت امام راحل اور رہبر معظم کا ساتھ دیا۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: کسی قوم کے لیے ایسے علما کی موجودگی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہو سکتی جو دین خدا اور عوام کے مفادات سے واقفیت رکھتے ہوئے لوگوں کو عظیم مقاصد کی طرف رہنمائی کریں، متقی، پرہیزگار اور دنیا گریز، خدا ترس، صاحب بصیرت اور رحم دل علماء کسی بھی قوم کے لیے عظیم نعمت ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے غزہ کے مناظر اور حالات کو امت اسلامیہ کے لیے ایک امتحان قرار دیا اور کہا:آج جو ایران، جنوبی لبنان، یمن اور عراق وغیرہ ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہ سب انقلاب اسلامی ایران کا ہی نتیجہ ہے، ایک ایسا ایران جو اہل بیت (ع) کا پیروکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج ہمیں یقین ہے کہ فتح ہماری ہی ہوگی کیوں کہ قوم حزب اللہ ہی ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے، آج دشمنوں کا میڈیا مایوس کن خبریں پھیلا کر ہمیں کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم اپنے عزم سے فتحیات گے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا:آج غزہ کا منظر، اسلامی مزاحمت، انگریزوں، امریکیوں اور صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی محاذ، امت اسلامیہ کے لیے ایک امتحان اور حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کا زمینہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .