۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے غزہ کی جنگ سے متاثر فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اسرائیل جانے والے ایک برطانوی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے غزہ کی جنگ سے متاثر فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اسرائیل جانے والے ایک برطانوی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کو کہا کہ یمن کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا جو وارننگ کے باوجود اسرائیل کی طرف جا رہا تھا، اس سے قبل بھی یمنی فوج اسرائیل جانے اور جانے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے مقبوضہ علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کیا جس کے بعد سے ہی صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔

غزہ جنگ میں اب تک 27 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ ترتعداد خواتین اور بچوں کی ہے، بحیرہ احمر میں یمنی فورسز کی کارروائیوں کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ نے بھی یمن میں متعدد اہداف پر میزائل حملے کیے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .