۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
محمد علی الحوثی

حوزہ/ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر امریکہ خود کو مزید نقصان سے بچانا چاہتا ہے تو اسے یمن کے عوام کو دھمکیاں دینا اور حملے کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر امریکہ خود کو مزید نقصان سے بچانا چاہتا ہے تو اسے یمن کے عوام کو دھمکیاں دینا اور حملے کرنا ہوگا۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ اس کے بحری جہاز بحیرہ احمر میں محفوظ رہیں اور اس کا امیج تباہ نہ ہو تو اسے صیہونی حکومت کو غزہ کی ناکہ بندی اور غزہ پر حملے ختم کرنے پر آمادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی افواج اپنی پوری طاقت کے ساتھ غزہ کی حمایت کے لیے تیار ہیں اور امریکہ یا اسرائیل کی دھمکیوں سے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے بند نہیں ہوں گے۔

سیاسی کونسل کے ایک اور رکن محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کے عوام اور افواج کو بحیرہ احمر میں امریکی اتحاد اور ان کے میزائلوں سے کوئی خوف نہیں ہے اور ہم فلسطین کے عوام اور مزاحمتی قوتوں کی حمایت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے براہ راست امریکی جہاز کے قریب برطانوی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حملے بند نہیں ہوتے، بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

البخیتی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ ون آن ون لڑائی ہو، واضح رہے کہ سینٹ کام نے یہ بھی کہا ہے کہ یمنی فوج نے اتوار کی صبح بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، سینٹ کام نے کہا کہ حملے سے جہاز میں زبردست آگ لگ گئی جسے امریکی، ہندوستانی اور فرانسیسی بحریہ کی مدد سے قابو میں لایا گیا۔

میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی امباری کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات بھی ایک جہاز پر حملہ کیا گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .