۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ عراقی اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے ہفتے کی صبح دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے ہفتے کی صبح دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کیے ہیں ، عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی جرائم کے جواب میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شمال مشرقی شام میں الخضراء گاؤں کے قریب امریکی فوجی اڈے اور کونیکو آئل فیلڈ میں واقع ایک اور امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کیے گئے۔

علاقائی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل اور امریکہ پر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور ان کے اور ان کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔

یمن کی الحوثی تحریک نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کی ہے جب کہ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جاسوسی اور فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

عراق میں مزاحمتی تنظیموں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک غزہ کی جنگ جاری رہے گی وہ امریکی مفادات پر حملے جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ جمعے کی شام عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کیا اور اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری اور عوامی حمایت گزشتہ برسوں میں صرف امریکہ کے فریبی حربوں سے عملی جامہ نہیں پہن پائی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: امریکہ عراق اور خطے میں اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے ، مزاحمتی حملوں کی وجہ سے واشنگٹن نے عراقی حکومت کی درخواست پر اپنی افواج کو واپس بلانے کا فیصلہ لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .