۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
جنرل سلامی

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ان دنوں امریکی حکام دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، اس لیے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ آپ اور میں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ کہ اگر کوئی غلطی کی تو ہم اس کا جواب ضرور دیں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ان دنوں امریکی حکام دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، اس لیے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ آپ اور میں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ کہ اگر کوئی غلطی کی تو ہم اس کا جواب ضرور دیں گے ۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، ہمارے شہداء نے ان سازشوں کو ناکام بنا کر دشمنوں کے خوابوں کو خاک میں ملا دیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ہم جنگ کے حق میں نہیں لیکن اپنی حفاظت کرنا ہمارا فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں بیرونی لوگوں کو مداخلت کا موقع نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب امام خمینیؒ وطن واپس آئے تو پورا عالم اسلام مایوسی کا شکار تھا، ہماری ثقافت لوٹی گئی اور اقدار تباہ ہو چکی تھیں، ایران امریکہ کا حصہ بن چکا تھا، امام خمینیؒ نے آکر اس دھرتی میں آزادی کی روح پھونکی۔

جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن نے ایرانی قوم پر اقتصادی، نفسیاتی اور سیکورٹی جنگ مسلط کی لیکن اس قوم کے لوگوں نے ایک عظیم داستان رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات دشمن دھمکیاں دیتے ہیں، جیسا کہ ان دنوں امریکی حکام کے بیانات میں دھمکیاں سننے کو ملتی ہیں، ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ تم ہمیں اچھی طرح آزما چکے ہو، ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، تم جانتے ہو کہ ہم ہر دھمکی کا جواب کریں گے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ فلسطین فتح کی راہ پر گامزن ہے، ایک چھوٹی سی جگہ پر مہینوں جنگ جاری رکھنا صہیونیوں کے بس میں نہیں، انہیں شکست ضرور ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .