۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
1

حوزہ/ الحوثی تحریک نے خلیج عدن میں امریکی جنگی جہاز پر براہ راست میزائل حملے کے بعد ایک برطانوی ٹینکر کو تباہ کر دیا ہے، برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم آپریشنز اور امریکہ نے حملے کی تصدیق کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحوثی تحریک نے خلیج عدن میں امریکی جنگی جہاز پر براہ راست میزائل حملے کے بعد ایک برطانوی ٹینکر کو تباہ کر دیا ہے، برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم آپریشنز اور امریکہ نے حملے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر میزائل حملے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے یمن کی حوثی تحریک نے کیے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے اس حملے کے بعد جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے اور ڈوبنے والا ہے تاہم اس پر موجود عملے کو بچا لیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے تجارتی جہاز پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی، یمن پر حکمرانی کرنے والی الحوثی تحریک کا کہنا ہے کہ جب تک صیہونی افواج غزہ میں حملے جاری رکھے گی، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی اور حملہ آور ممالک کے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار کسی امریکی جنگی جہاز پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے، فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے سینئر ڈائریکٹر بریڈ بومن نے کہا کہ اس حملے کو امریکی جنگی جہاز پر براہ راست حملہ تسلیم کیا جانا چاہیے، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل یو ایس ایس کارنی کے قریب گرا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .