۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
News ID: 396197
23 جنوری 2024 - 12:26
یحیٰ سریع

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے پیر کی شب خلیج عدن میں امریکی فوج کے ایک مال بردار جہاز کے خلاف یمنی فوجیوں کی کامیاب کارروائی کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے پیر کی شب خلیج عدن میں امریکی فوج کے ایک مال بردار جہاز کے خلاف یمنی فوجیوں کی کامیاب کارروائی کی اطلاع دی ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اس آپریشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی بحریہ نے خلیج عدن میں امریکی فوجی کارگو جہاز " ocean jazz " کے خلاف مناسب بحری میزائلوں سے فوجی آپریشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فورسز پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے لا جواب نہیں جائیں گے بلکہ کسی بھی نئے حملے کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

یحیی سریع نے کہا کہ جب تک حملے ختم نہیں ہوتے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم نہیں کردی جاتی، ہم مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر اسرائیل کے لیے جانے والے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکتے رہیں گے۔

یمن کا امریکی فوجی جہاز پر حملہ

انہوں نے کہا کہ ہم یمن کے دفاع کے حق کے دائرہ کار میں تمام دفاعی اور جارحانہ اقدامات کو اپناتے رہیں گے اور فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے ملک پر کسی بھی امریکی یا برطانوی حملے کا جواب بحیرہ احمر اور عرب میں خطرے کے تمام ذرائع کو نشانہ بنا کر دیں گے۔

دوسری جانب منگل کی صبح خبری ذرائع نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور یمن کے دیگر علاقوں پر امریکا اور برطانیہ کے فضائی اور میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔

قطر کے الجزیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ یمن میں جن اہداف پر بمباری کی گئی وہ بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم، ڈرون اور گولہ بارود کے ڈپو تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .