۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ فلسطین کی عوامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جوانوں نے دو درجن سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے،فلسطینی فوجیوں کے اس اقدام سے تل ابیب میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی عوامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جوانوں نے دو درجن سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے،فلسطینی فوجیوں کے اس اقدام سے تل ابیب میں کھلبلی مچ گئی ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں دہشت گرد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

اسرائیل کے چینل 14 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 22 جنوری بروز پیر یقینی طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ کے سب سے مشکل دنوں میں سے ایک تھا، دہشت گرد صہیونی فوج کے چیف ترجمان ڈینیل ہیگاری نے منگل کے روز تصدیق کی کہ اس کے 26 فوجی پیر کے روز غزہ میں مارے گئے اور ایک درجن سے زائد اسرائیلی فوجی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کے ایک ہی حملے میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک، تل ابیب میں افراتفری

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی پیر کو وسطی غزہ میں دو مکانات کو مسمار کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ حماس کی جانب سے ایک راکٹ فائر کیا گیا، اور اس کی وجہ سے گھروں میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا اور وہ منہدم ہو گئے جس کی وجہ سے فوجی ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔

ادھر صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز غزہ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو کہ بتائی جارہی ہے، میڈیا کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرنے کے وقت 100 سے زائد اسرائیلی فوجی وہاں موجود تھے، اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کے وقت اسرائیلی فوجی سرحد سے تقریباً 600 میٹر کے علاقے میں موجود تھے، فوجی وہاں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہے تھے، شام چار بجے کے قریب حماس کے جنگجوؤں نے ایک ٹینک پر آر پی جیز سے حملہ کیا، حملے کے بعد عمارتیں گرنے سے فوجی ملبے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .