۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ میں خان یونس علاقے پر حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ میں خان یونس علاقے پر حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، فلسطین الیوم نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے پچاس فلسطینیوں کو شہید کردیا، اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 120 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے غزہ کی پٹی میں فلسطین کے بے بس اور مظلوم عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر نسل کشی شروع کر رکھی ہے۔

صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ میں اشیائے ضروریہ بشمول خوراک کی آمد پر عائد وسیع پابندیوں نے غزہ کے 20 لاکھ 200 ہزار باشندوں کو غذائی قلت اور انسانی ساختہ قحط کے شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی تنظیمیں سخت وارننگ دے رہی ہیں۔

دریں اثنا، قیدیوں کے امور کی کمیٹی اور فلسطینی قیدی کلب نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے پر اپنے حملوں میں 25 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں بڑی تعداد میں بچے اور آزاد فلسطینی بھی شامل ہیں، غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت نے 6200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .