۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید عمار حکیم + مشعان الخزرجی

حوزہ / حجت الاسلام سید عمار حکیم نے کہا: غزہ کے بحران کے بارے میں اسلامی موقف کو ایک ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ غزہ کے بحران کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پورا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے عراقی اہل سنت محکمہ اوقاف کے سربراہ مشعان الخزرجی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران اسلامی معاشرے کی گفتگو کے اتحاد اور مل کر مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی رہنماؤں کو بحث و گفتگو میں نئی روش سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد رائے کا اظہار اور نئی نسل کی بات بھی سننے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دینی اداروں کو مل کر سماجی مسائل سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہیے جن میں منشیات کا مسئلہ، طلاق کے مسائل بلکہ عمومی طور پر خاندانی مسائل شامل ہیں۔

عراق قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے کہا: غزہ کے بحران کے بارے میں اسلامی موقف کو ایک ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ غزہ کے بحران کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پورا کرے۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی برادری توجہ کرے کہ غزہ میں بھاری مقدار میں بارودی مواد سے بمباری کی جا رہی ہے اور اس کی زد میں آنے والے عام لوگ ہیں۔ غزہ کے لوگ غذائی قلت اور ادویات کی کمی کا شکار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .