۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
ل

حوزہ / ایران کے شہر خمینی شہر کے سابق امام جمعہ نے کہا: جرائم پیشہ امریکہ پہلے صلح کے لیے بظاہر ثالثی کا کردار ادا کرتا تھا لیکن آج وہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ اس کے جنگی جرائم میں شریک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خمینی شہر کے سابق امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد موسوی نے شہر آران و بید گل میں مدرسہ علمیہ امیر المومنین (ع) کے دینی طلاب کو درس اخلاق دیتے ہوئے کہا: طلبہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں اور ایک طالب علم کو اپنے کمانڈر سے رابطہ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: جو امام زمانہ کا سپاہی ہے اسے امام زمانہ (عج) کے لیے دعائے عہد، دعائے فرج اور سورہ یاسین پڑھنے کے علاوہ اپنے زمانے کے امام (عج) کے لیے صدقہ بھی دینا چاہیے۔

خمینی شہر کے امام جمعہ نے آخر میں جنگ غزہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج غزہ میں مجاہدین عالمی استعمار سے برسر پیکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ پہلے صلح اور امن و امان کے لیے بظاہر ثالثی کا کردار ادا کرتا تھا لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ جنگ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ اس کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .