۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / ایران کے شہر بو شہر کے امام جمعہ نے کہا: فلسطین کے اور بالخصوص غزہ کے مظلوموں کی حمایت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری اور اسرائیل کے جرائم پر خاموشی حرام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر بو شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کیا اور کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ اور اس جیسے دیگر ممالک جو حقوق بشر کا دم تو بھرتے ہیں لیکن وہ اس غاصب حکومت کے جرائم کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل نے غزہ میں جن غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کیا ہے تاریخ میں کسی جنگ میں ان کی مثال نہیں ملتی۔

حجت الاسلام صفائی بوشہری نے کہا: اس غاصب صہیونی حکومت نے ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز، بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت سویلینز کو اپنے حملوں کا ہدف بنایا ہوا ہے۔

بو شہر کے امام جمعہ نے کہا: اسرائیل ان جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ وہ نابود ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل یہ نہ سمجھے کہ ہسپتالوں کو اپنے حملے کا ہدف بنا کر اس نے بہت بڑا کام کیا ہے بلکہ یہ کام اس کی ناتوانی کی علامت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .