۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
نمازجمعه قم

حوزہ / ایران کے شہر قم کے خطیب جمعہ نے کہا: آج کا شمر اور یزید نیتن یاہو اور عمر سعد آج کے مسلم ممالک کے بظاہر مسلمان سربراہ ہیں جنہوں نے اس بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی مدد کی ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے آج 12 جولائی 2024ء کو قم شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تاسوعا اور عاشورا ایک مخصوص زمان و مکان سے خاص نہیں ہیں بلکہ عاشورہ ایک نہ ختم ہونے والا آغاز اور غروب نہ ہونے والے طلوع کا نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: "إِنَّ لِقَتْلِ‏ الْحُسَیْنِ حَرَارَةً فِی قُلُوبِ الْمُؤْمِنِینَ لَا تَبْرُدُ أَبَداً"۔ یعنی بے شک قتل امام حسین علیہ السلام کی مومنین کے دلوں میں ایک خاص حرارت ہے جو کبھی بھی سرد نہیں ہو گی۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: عاشورہ روشن خیالی، بصیرت، جہادِ تبیین اور دوست اور دشمن کی پہچان کا منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: تاسوعا اور عاشورا میں اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل فخر تھا، لیکن حکمرانوں اور عوام کی طرف سے جو ہوا وہ ایک ظلم اور تباہی تھی۔

شہر قم کے خطیب جمعہ نے کہا: آج کا شمر اور یزید نیتن یاہو اور عمر سعد آج کے مسلم ممالک کے بظاہر مسلمان سربراہ ہیں جنہوں نے اس بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی مدد کی ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .