۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حمیدی

حوزہ / ایران کے شہر عالیشہر کے امام جمعہ نے کہا: کائنات میں آپ جس طرف بھی نظر ڈالیں امیر المومنین علیہ السلام جیسی خصوصیات اور صفات کا حامل کوئی شخص نہیں ہے لہذا ہمیں اپنے شیعہ اور امیر المومنین علیہ السلام کا پیروکار ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر عالیشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد حمیدی نژاد نے حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اس شہر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: کائنات میں آپ جس طرف بھی نظر ڈالیں امیر المومنین علیہ السلام جیسی خصوصیات اور صفات کا حامل کوئی شخص نہیں ہے۔

انہوں نے امیر المومنین علیہ السلام کی ولادت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ کے انسان کو خلق کرنے سے لے کر قیامت تک کائنات میں سب سے عجیب اور اہم ترین ولادت امیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت ہے۔

عالیشہر کے امام جمعہ نے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائل میں سے یہ بھی ہے کہ جب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابھی مبعوث بہ رسالت بھی نہیں ہوئے تھے اور قرآن کریم ابھی نازل بھی نہیں ہوا تھا اس وقت حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے آغوشِ پیغمبر (ص) میں قرآن کریم کی تلاوت کی اور سورۃ مومنون کی آیات پڑھیں۔

انہوں نے مزید کہا: کائنات میں آپ جس طرف بھی نظر ڈالیں امیر المومنین علیہ السلام جیسی خصوصیات اور صفات کا حامل کوئی شخص نہیں ہے لہذا ہمیں اپنے شیعہ اور امیر المومنین علیہ السلام کا پیروکار ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .