حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امیرالمومنین ؑکی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے جو انہیں دنیا کے تمام حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے آپ نے عدل و انصاف کا معاشروں، ریاستوں، تہذیبوں، ملکوں، حکومتوں اور انسانوں کے لیے انتہائی اہم اور لازم ہونا اس تکرار سے ثابت کیا کہ عدل آپ کے وجود اور ذات کا حصہ بن گیا اور لوگ آپ کو عدل سے پہچاننے لگے۔انہوں نے کہا کہ کردار امیرالمومنین ؑ کے مطابق اپنے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کر کے، نظام کی خرابیوں کو درست کرکے اور اپنے آپ کو منظم و متحد کرکے ہم ظلم، ناانصافی، بے عدلی، تجاوز، دہشت گردی اوردیگر چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں کیونکہ امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب ؑکے نظام حکمرانی اور نظام احتساب سے استفادہ کرکے امت مسلمہ کے موجودہ حالات اور خراب صورت حال کو درست کیا جا سکتا ہے۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ نے بیک وقت تطہیر نفس اور تطہیر نظام کی طرح ڈالی اور اسے عملی طور پر ثابت کر دکھایا آپ ؑ نے تطہیر نفس کے لیے تقوی، شب بیداری، عبادت، حسن سلوک،عاجزی، انکساری اور تواضع جیسی صفات اختیار کیں جبکہ تطہیر نظام و معاشرہ کے لیے عدل، انصاف، اعتدال، توازن، حقوق کا حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کے لیے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ امیرالمومنین ؑ کی زندگی تعلیمات قرآنی اور سیرت رسول اکرم ؐ کا عملی نمونہ اور روشن تفسیر کے طور پر موجود ہے۔ اسی تربیت کی وجہ ہے کہ امیرالمومنین ؑ کا دور حکومت بہت سارے بحرانوں کے باوجود کامیاب دور حکومت تھا۔ اگرچہ تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے اور حقائق پر پردہ ڈالتے ہوئے امیر المومنین ؑ کے تاریخی اور انقلابی اقدامات کو چھپانے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن تاریخ کے جھروکوں سے وہ تمام کامیابیاں اور اصلاحات آج بھی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک اور معاشرے میں عدل اجتماعی نافذکرنے تک آپ کی پوری زندگی عدل سے مزین رہی اور آپ نے گھر سے لے کر معاشرے اور حکمرانی تک عدل و انصاف کے معاملات میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیا۔ اسی عدل کے سبب آپ ؑ کی شہادت واقع ہوئی ہے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اپنے دور حکومت میں مثبت اور تعمیری سیاست کی داغ بیل ڈالی۔ حزب مخالف کی سازشوں اور منفی حربوں کا حکمت عملی، دانش مندی اور مسلمانوں کے اجتماعی مفاد کو دیکھتے ہوئے مقابلہ کیا حکمرانی کا خدمت کا ذریعہ اور خداکی طرف سے عطا کردہ امانت قرار دیا اور اس کی ایسے ہی حفاظت کی جس طرح خدا کی امانتوں کی حفاظت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علوی سیاست کا یہ امتیاز رہا ہے کہ امیر المومنینؑ نے حکومت کا حصول کبھی ہدف نہیں سمجھا بلکہ اپنے اصلی اور اعلی ہدف تک پہنچنے کا ذریعہ قرار دیا۔ان کے اقوال و فرامین حکمرانوں کے لئے روشن مثالیں ہیں کہ وہ گڈ گورننس قائم کرتے وقت کس طرح اپنی ذات پر قوم کو ترجیح دیتے ہیں اور انصاف کا قیام کسی مصلحت کے بغیر کرتے ہیں۔ اسی طرح حضرت کی طرف سے مالک اشتر کو گڈگورننس اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے ارسال کردہ ہدایات آج کے دور کے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جب ہم امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی شہادت کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کو امیر المومنینؑ کی ذات اور جسم سے دشمنی نہیں تھی بلکہ ان کی فکر اور اصلاحات سے عدوات تھی جو کہ علی ابن ابی طالبؑ نے سیاسی‘ معاشی اور معاشرتی میدانوں میں کی تھیں۔ لہذا کہا جاسکتا ہے کہ امیر المومنینؑ کی شہادت ایک شخص یا فرد کی نہیں ایک سوچ‘ فکر اور نظریے کی شہادت ہے۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بھی شفاف، منصفانہ، عادلانہ اور غیر متنازعہ نظام حکومت میں مضمر ہے جس میں امیر المومنین ؑ کے مثالی دور کے اصولوں سے استفادہ کرتے ہوئے ظلم کا نام ونشان مٹایا جائے، ناانصافی اور تجاوز کا خاتمہ کیا جائے۔تمام شہریوں کو ان کے بنیادی، انسانی،مذہبی اور شہری و آئینی حقوق دستیاب ہوں۔ طبقاتی تقسیم اور تفریق کی بجائے مساوات کا نظام رائج ہو۔ اتحادووحدت اور اخوت ورواداری کا عملی مظاہرہ ہو۔دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ پرستی، جنونیت اور فرقہ وارانہ منافرت کا وجودہی باقی نہ ہو۔امن،خوشحالی کا دور دورہ ہو۔ معاشی نظام قابل تقلید ہو اور معاشرتی سطح امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعے اتنی بلند ہوجائے کہ دنیا کے دوسرے معاشرے اس کی پیروی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھیں۔

حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امیرالمومنین ؑکی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے جو انہیں دنیا کے تمام حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے۔
-
زکوٰة فطرہ، فی کس تین کلو جنس یا اس کی مقامی قیمت ادا کی جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ایسا مریض جوماہ صیام کے اپنے روزے کی قضا ادا نہیں کر سکتا وہ جو آئندہ رمضان تک روزہ نہیں رکھ سکتا وہ اپنے ایک دن کے روزہ کے لئے 750گرام گندم بطور…
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
حکمران عدل علی (ع) کو نمونہ قرار دیں تو دنیا بھر سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو سکتا ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امیرا لمومنین علیہ السلام نے سیاسی، معاشی، سماجی، تہذیبی اور تعلیمی وغیرہ تمام میدانوں میں جو اقدامات اور اصلاحات…
-
حضرت علی کی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: امیرالمومنین ؑ کی زندگی تعلیمات قرآنی اور سیرت رسول اکرم کا عملی نمونہ اور روشن تفسیر کے طور پر موجود ہے۔
-
قرنطینہ سینٹرز سے زائرین کی واپسی کوجلد ممکن بنایا جائے، زاہد علی آخونزادہ
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز سے زائرین کی گھروں کو بروقت واپسی کے اقدامات…
-
امام بارگاہ شہدائے کربلا کراچی میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب؛
حقیقی مسلمان ایک عاقل انسان ہوتا ہے، علامہ علی رضا رضوی
حوزہ/ ایک عاقل انسان ہی صحیح معنوں میں مسلمان کہلانے کا مستحق ہے جس کی سوچ ، عمل ، طرزِ تفکر اور ذاتی و معاشرتی زندگی میں اسلام کی صحت مند تعلیمات کی جھلک…
-
"حضرت علی علیہ السّلام کی خلافت و شہادت پر تبصرہ"
حوزہ/ حضرت علی علیہ السّلام آج بھی کامیاب ہیں کیونکہ ان کی سیرت، ان کا کردار، ان کے اقوال و ارشادات ان کی حیات اور شہادت کا ایک ایک پہلو پوری بشریت کی…
-
جنت البقیع کی صورت تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ امہات المومنین اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت…
-
عدل علی ؑ آج بھی ایک نمونے اور ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائےں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت…
-
کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ،
اس مشکل وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کے بین الاقوامی المیے کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر جاری پابندیوں کے خاتمے کا…
-
کسی بھی سماجی نظام کی کامیابی کا دار و مدار ہے عدل و انصاف
حوزہ/ سماجی نظام میں عدل و مساوات کے موضوع کی اہمیت کا بخوبی ادراک تب ہو سکتا ہے جب ہم نظام خلقت میں اس کی منزلت کو سمجھ لیں۔
-
حضرت علی ؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت علی ؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائیں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی…
-
امام خمینی ایک اعلی فقیہہ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور…
-
امام حسن عسکری (ع) نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ 28سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہونے والے امام حسن عسکری ؑ نے اپنی مختصر حیات طیبہ میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دیا، آپکی عظمت و بزرگی…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر تعزیت
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کا علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر گہرے غم کااظہار کیا قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضی متحرک و فعال شخصیت…
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام نقی (ع) کی سیرت دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرہ کے لئے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امام علی نقی الہادی (ع) نے علم، روحانیت اور تبلیغ کے ذریعہ انفرادی اور ذاتی زندگی میں جہاں انسانوں کی رہنمائی فرمائی…
-
محسن انسانیت حضرت امام حسین ؑ کی ذات گرامی جملہ اوصاف حمیدہ کی حامل ہے،علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین حق کے غلبے‘ اسلامی شعائر و اقدار کے…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
یوم غدیر پر ولایت و امامت کا اعلان دین اسلام کی حفاظت، تشریح، ترویج اور نفاذ کا ضامن ہے
حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: یوم غدیر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کی امامت کا اعلان دراصل ایک نظام کا اعلان…
-
علی ابن ابی طالب کا دور ہر حکمرانوں کے لئے ایک نمونہ عمل ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ اگر آج ہم حق کے قیام کے لئے معاشرے میں کوشش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں علی ابن ابی طالب کے راستے کو اپنانا ہوگا۔
-
کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ، یہ وبائی مرض ہے اجتماعات سے گریز کریں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ ہے اوریہ وبائی مرض ہے،جس نے 195 ممالک کو اپنی لپیٹ…
-
رھبرمعظم کے ہدایات کی روشنی میں پاکستان کے عاشقان انقلاب کا کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم جاری+تصاویر
حوزه/رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان "جو کوئی بھی کرونا کے متاثرین کی خدمت اور مدد کرتے ہوئے اس دنیا سے چلا جائے، وہ شہید کا درجہ پائے گا" عاشقان شہادت سے…
-
امام حسن عسکری نے رشد وہدایت کیلئے بے پناہ جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت امام حسن عسکری نے حکمرانوں کے ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے اپنے نائبین و مخلصین کے ذریعہ پیغام…
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ…
-
رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر فلسطینی و مجاہدین سے تعزیت کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ ساجد علی نقوی نے جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے پوری فلسطینی قوم، فلسطینی مجاہدین…
-
اسلام کی بقاء کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت(ع)کا شیوہ رہا ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم(ص)کے بعد امامت کے ساتویں آفتاب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی زندگی کا اہم پہلو یہ ہے کہ انہوں…
-
تفتان ، انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کوپریشانی کا سامناہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقو ی کہتے ہیں کہ تفتان بارڈر پر انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے…
-
حجت الاسلام محمد حمیدی نژاد:
ہمیں اپنے شیعہ اور امیر المومنین (ع) کا پیروکار ہونے پر فخر کرنا چاہیے
حوزہ / ایران کے شہر عالیشہر کے امام جمعہ نے کہا: کائنات میں آپ جس طرف بھی نظر ڈالیں امیر المومنین علیہ السلام جیسی خصوصیات اور صفات کا حامل کوئی شخص نہیں…
آپ کا تبصرہ