حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز سے زائرین کی گھروں کو بروقت واپسی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں قائم قرنطینہ سینٹرز سے زائرین کی واپسی جلد ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ لاک ڈاون کے باعث کراچی اور ملک دیگر حصوں میں موجود گلگت بلتستان کے طالب علموں کو انکے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہداہت پر زائرین کی قرنطینہ سینٹرز میں رہنمائی اور نگرانی کے فرائض شیعہ علماءکونسل پاکستان کے عہدیداروں نے انتہائی جانفشانی سے انجام دیئے جس کے نتیجے میں پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں تمام زائرین کے ٹسٹ اور انکے نتائج بروقت حاصل کر کے زائرین کی گھروں کو واپسی کے عمل کو مکمل کیا گیا جس پر ہر دو ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ، صوبائی حکومت اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کی مرکزی قیادت اور ضلعی ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہے۔ جبکہ انہوں نے دوسرے صوبوں میں سندھ اور بالخصوص صوبہ پنجاب میں زائرین کو بار بار ٹسٹ لیکر ازیت سے دوچار کرنے اور ڈیرھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انکی گھروں میں واپسی تاحال ممکن نہ بنانے کو متعلقہ ڈسٹرکٹ اور صوبائی حکومتوں کی بدانتظامی سے تعبیر کرتے ہوئے اس امر کو زائرین اور قوم و ملت میں اشتعال پیدا کرنے کا سبب قرار دیا۔
زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے عہدیدار ہمہ وقت زائرین کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں سے رابطے میں ہیں تاہم ان صوبائی حکومتوں کی جانب سے زائرین کی گھروں کو واپسی کے عمل میں لیت و لعل سے کام لینا نامناسب اور معاندانہ رویہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں سوال اٹھایا کہ کورونا وائریس سے بچاو کیلئے ایسے حکومتی اقدامات زائرین کے سوا وطن لوٹنے والے دیگر افراد کے لیے کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ اسی لیے یہ امر حکومت کی جانب سے خود قانون کے نفاذ کے حوالے سے دوہرے معیار کا عکاس ہے۔
زاہد علی آخونزادہ نے مزید کہا کہ زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے شیعہ علماءکونسل صدر پاکستان عارف علوی سمیت دیگر اعلٰی حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کر چکی ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت کرے کہ قرنطینہ میں ڈیرھ ماہ سے پابند زائرین کی تکمیل شدہ طبی عمل کے بعد انکی گھروں کو واپسی کے عمل کو جلد از جلد ممکن بنا کر قوم و ملت میں پھیلی بے چینی دور کرے۔ جبکہ انہوں نے حکومت سے ملک میں لاک ڈاون سے پیدا شدہ صورتحال میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں جو حصول علم کیلئے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں سیکنڑوں کی تعداد میں موجود ہیں کے بھی گھروں تک رسائی کے انتظامات کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
![قرنطینہ سینٹرز سے زائرین کی واپسی کوجلد ممکن بنایا جائے، زاہد علی آخونزادہ قرنطینہ سینٹرز سے زائرین کی واپسی کوجلد ممکن بنایا جائے، زاہد علی آخونزادہ](https://media.hawzahnews.com/d/2020/04/11/4/947677.jpg)
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز سے زائرین کی گھروں کو بروقت واپسی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں قائم قرنطینہ سینٹرز سے زائرین کی واپسی جلد ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ لاک ڈاون کے باعث کراچی اور ملک دیگر حصوں میں موجود گلگت بلتستان کے طالب علموں کو انکے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
-
اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کو شہید قرار دے دیا
حوزہ/کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی اجلاس میں کونسل کے چند…
-
زکوٰة فطرہ، فی کس تین کلو جنس یا اس کی مقامی قیمت ادا کی جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ایسا مریض جوماہ صیام کے اپنے روزے کی قضا ادا نہیں کر سکتا وہ جو آئندہ رمضان تک روزہ نہیں رکھ سکتا وہ اپنے ایک دن کے روزہ کے لئے 750گرام گندم بطور…
-
اسلامی تحریک پاکستان کا کے پی بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان
حوزہ/ زاہد علی آخونزادہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی تحریک پاکستان: سیاسی جماعتوں کے اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماوں سے رابطوں کے بعد تفصیلی صلاح و مشورہ…
-
کورونا وائرس پر صحافی ،علماء اور سیاستدان دانشمندی کا مظاہرہ کریں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویزہ ختم ہونے پر زائرین ایران سے واپس آئے انہیں کسی نے نہیں دکھیلا ہے۔ایک ملک جس پر شدید ترین عالمی…
-
ایران سے لوٹے زائرین کو کرگل میں ہی قرنطینہ کیا جائے، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل
حوزہ/ماہ صیام کی آمد کے مد نظر راجستھان و جودھپور میں قرنطینہ کرگلی زائرین کو کرگل منتقل کیا جائے، ساتھ ہی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے اپنے ۵ عمارتوں…
-
مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود عزم و استقلال سے اسلام کا دفاع کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فتح جنگ بدر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود جس عزم اور استقلال…
-
حضرت علی ؑکی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ…
-
-
رمضان المبارک میں 800 لوگوں کو قرنطینہ سہولیات و میزبانی کی پیش کش، انجمن انقلاب مہدی کرگل
حوزہ/انجمن انقلاب مہدی کرگل نے ضلع انتظامیہ اور حکام کا اپنے ديار میں بعض زوار کے منتقل کرنے پر صمیمانہ تشکر ادا کرتے ہوئے کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے اپنی…
-
افغانستان میں نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہا ہے،جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان
حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی اور افغانستان…
-
صدرمملکت کی زیر صدارت علماء کا مشاورتی اجلاس
حوزه/صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ ہوگیا کہ نماز جماعت و اعتکاف کی انجام دہی کے لیے…
-
کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ، یہ وبائی مرض ہے اجتماعات سے گریز کریں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ ہے اوریہ وبائی مرض ہے،جس نے 195 ممالک کو اپنی لپیٹ…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا حالیہ بارشوں کی وجہ سے مسلسل مالی و جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار؛
ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کے ساتھ مستقل پالیسی انتہائی ضروری، علامہ ساجد نقوی
حکوت، مخیر حضرات اور عوام ہرممکن سیلاب زدگان ومتاثرین کی مدد کیلئے فوری آگے آئیں۔
-
رھبرمعظم کے ہدایات کی روشنی میں پاکستان کے عاشقان انقلاب کا کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم جاری+تصاویر
حوزه/رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان "جو کوئی بھی کرونا کے متاثرین کی خدمت اور مدد کرتے ہوئے اس دنیا سے چلا جائے، وہ شہید کا درجہ پائے گا" عاشقان شہادت سے…
-
ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی…
-
امام خمینی ایک اعلی فقیہہ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور…
-
سکردو میں رواں سال اسد عاشورا نہ منانے کا فیصلہ
حوزہ/سکردو میں انجمن امامیہ کے صدر سید باقر الحسینی کی زیر صدارت ہونیوالے غیر معمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال محرم الحرام اور اسد عاشورا کے…
-
جنت البقیع کی صورت تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ امہات المومنین اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت…
-
قرآن و سنت سے ہٹ کر دین کی تشریح کرنے والوں کی اصلاح ضروری، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آخری دین ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے انسانوں تک…
-
کرگل میں مسجد کی صفائی سے کیا ماہ صیام کا استقبال +تصاویر
ماہ صیام کی آمد پر بسیج امام آئی کے ایم ٹی کے رضاکاروں نے جامع مسجد کرگل کی صفائی سے کیا استقبال۔
-
زائرین اربعین حسینیؑ کے حوالے سے این سی او سی نوٹیفکیشن پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کو تحفظات:
سخت ترین شرائط کے ساتھ زائرین کربلا کی انتہائی قلیل تعداد کو اجازت دینا باعث تشویش ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مطالبہ حکومت بین الاقوامی مسافروں اور مہمانوں کی طرح زائرین کو بھی یکساں سہولیات فراہم کرے۔
آپ کا تبصرہ