حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی ا ٓمریت اور کبھی تنبیہی جمہوریت کا سہارا لیاگیا مگر یہ تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں ، ملکی کامیابی کےلئے متحد ہوکر آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا، آئیے مل کر آئین پر اس کی رو ح کے مطابق عمل کرنے کا عہد کریں ، مخلوق خدا کی خاطر اس گلے سڑے نظام میں حقیقی تبدیلی کےلئے جدوجہد کریںکیونکہ فاسد نظام نے ریاست کے ساتھ عوام کو بھی تباہ و برباد کردیاہے، نت نئے شاخسانے سر اٹھاتے ہیں ، جب تک جامع اصلاحات نہیں کی جائیںگی صورتحال بہتر ہونا مشکل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملک کی مجموعی صورتحال ، عوام کی پست حالی ،بیڈ گورننس سمیت دیگر امور پر مختلف تنظیموں عہدیداروں ، سیاستدانوں اور دیگر سماجی وفود سے گفتگو اور اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جب بھی حکومت تبدیل ہوئی تو بہت زیادہ واویلا کیاگیا کہ اب نظام کودرست کیا جائےگا، ریاست کی عملداری یقینی بنائی جائےگی، گورننس کے ساتھ عوام کا معیار زندگی بھی بلند کیا جائےگا، شفاف احتساب اور انصاف ہر شخص کی دہلیز تک پہنچایاجائےگا ، بہت خوش کن نعرے ، نغمے اور نظمیں بھی متعارف کرائی گئیں مگر سب کچھ لاحاصل ، کبھی جمہوریت، کبھی آمریت اور اب تنبیہی جمہوریت، یہ آنکھ مچولی اب ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ تجربات ناکام ہوچکے ہیں ، مسائل کی اصل وجہ نظام کی حقیقت پسندانہ جامع اصلاح ہے جب تک گلے سڑے پرانے اور فاسد سسٹم کے ساتھ معاملات کو چلایا جائیگا آئے روز نئے نئے شاخسانے سراٹھاتے رہیں گے، ہر سال بجٹ پیش کیا جاتا مگر شعبوں میں اصلاح کے لئے خطیر رقوم مختص کی جاتی ہیں مگر یہ سب جاتا کہاں ہے؟عوام کا معیار زندگی کیا واقعی بلند ہوا؟ شاہراہوں کی صورتحال کیا پہلے سے بہتر ہوئی یا ابتر؟نظام انصاف کیا واقعی انصاف فراہم کرنے کے قابل ہے؟ تعلیم کے زیور سے کیا غریب اور مزدور کے بچے آراستہ ہورہے ہیں؟ شعبہ صحت میں کیا ہم نے ترقی کرلی؟ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیا ہم آگے نکل گئے؟اکیسویں صدی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا نئی ایجادات ہم کرسکے ہیں؟ خطے کے ممالک کے ساتھ ترقی کی رفتار میں ہم آگے بڑھے یا پھر معاشی بدحالی کے باعث پیچھے چلے گئے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ہر سنجیدہ شخصیت کے ذہن میں ابھرتے ہیں اور بعض اوقات زبان پر بھی آتے ہیں یہ تمام اہداف حاصل نہ کرنے کی اصل وجہ کیاہے؟بنیادی وجہ نظام کا بوسیدہ، فاسد اور اور گلا سڑا ہونا ہے جس کی جامع اصلاح انتہائی ضروری ہے ۔
قرآن کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے ، اچھائی کو پھیلانے اور برائی کے خاتمے، عوام کی فلاح کےلئے ا قدامات اٹھائے جانے ضروری ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علا مہ سید ساجد علی نقوی نے تمام سنجیدہ فکر ریاستی و سیاسی شخصیات کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ آئیے مل کرآئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا تجدید عہد کریں، مخلوق خدا کی خاطر اس گلے سڑے نظام میں حقیقی تبدیلی کےلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ جہاں ریاست کی عملداری قائم ہو وہاں ملک ترقی کرے اور عوام کا معیار زندگی حقیقی معنوں میں بلند ہو۔
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی ا ٓمریت اور کبھی تنبیہی جمہوریت کا سہارا لیاگیا مگر یہ تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں ، ملکی کامیابی کےلئے متحد ہوکر آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا.
-
امام خمینی ایک اعلی فقیہہ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور…
-
ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کی تربیت ، مثبت سوچ،مثبت طرز عمل، بے راہ روی سے بچانے کےلئے مستقل بنیادوں پرانتظام…
-
جنت البقیع کی صورت تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ امہات المومنین اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
ملکی معاشی صورتحال ابتر، وی آئی پی کلچر ختم کرکے سادگی اپنائی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ معاشی بوجھ بے روزگار اور غریب عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقے پر ڈالا جائے، دس سالہ پلان مرتب کیا جائے، ٹیکسز کے نظام کو مضبوط اور شفاف بنایا جائے…
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا نئے عیسوی سال2023 کے آغاز پر پیغام:
سال نو کا آغاز خود احتسابی کے ساتھ آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کے ساتھ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عشروں سے عوام امن، امیدوں کی بار آوری، یکساں حقوق و انصاف کے منتظر ، کب خوشحالی کی نوید کا سورج طلوع اور غربت و افلاس و بدامنی کا سورج غروب ہوگا۔
-
۲۲ مئی جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی22مئی 2020ءبروز جمعةالمبارک کو ملک بھر میں جمعة…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر جاری بیان؛
دنیا میں پارلیمانی جمہوری روایات کے بجائے آمریت کو پروان چڑھایا گیا
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا:پاکستان میں کوئی جمہوریت آداب سے آشنا ہی نہیں تو آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کیسے قائم ہو؟۔
-
زکوٰة فطرہ، فی کس تین کلو جنس یا اس کی مقامی قیمت ادا کی جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ایسا مریض جوماہ صیام کے اپنے روزے کی قضا ادا نہیں کر سکتا وہ جو آئندہ رمضان تک روزہ نہیں رکھ سکتا وہ اپنے ایک دن کے روزہ کے لئے 750گرام گندم بطور…
-
امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے مظہر تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑکی شہادت کے موقع پر کہا کہ امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سکا کے مظہر تھے اور اپنے زمانے…
-
دنیا بھر میں رائج جمہوریت (ڈیموکریسی) کیپیٹل ازم پر مبنی ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ماحول میں خوف و ہراس، لوگوں کی شہری آزادیوں اور میڈیا پر قدغنیں جمہوری سوچ کے منافی ہیں۔
-
ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہمارے لیے فریق مقابل کے وعدے نہیں بلکہ صرف اس کا عمل معیار ہے، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار صرف عمل معیار ہے اسلامی جمہوریہ ایران باتوں…
-
پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے وہاں آئین کی بالادستی قانون پر عمل داری اور جمہوریت وانصاف جیسی ذمہ داریوں…
-
پاک وطن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ / علامہ مقصود ڈومکی نے پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کے ورثاءسے گفتگو کے دوران کہا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نئی نسل میں شعور اور بیداری کی لہر کو قدر…
-
قرنطینہ سینٹرز سے زائرین کی واپسی کوجلد ممکن بنایا جائے، زاہد علی آخونزادہ
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز سے زائرین کی گھروں کو بروقت واپسی کے اقدامات…
-
کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ،
اس مشکل وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کے بین الاقوامی المیے کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر جاری پابندیوں کے خاتمے کا…
-
امیر المومینؑ و سیدہ فاطمہؑ نے زندگی گزارنے کے رہنما اصول فراہم کئے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/روز عقد امام علیؑ و دختر رسول کی مناسبت سے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر تعزیت
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کا علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر گہرے غم کااظہار کیا قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضی متحرک و فعال شخصیت…
-
معاشرے کی اصلاح کیلئے صحافت کا کلیدی کر دار ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ یوم آزادی صحافت کے مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلم کا آزاد استعمال اور کسی دباﺅ میں آئے بغیر کلمہ…
-
محسن انسانیت حضرت امام حسین ؑ کی ذات گرامی جملہ اوصاف حمیدہ کی حامل ہے،علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین حق کے غلبے‘ اسلامی شعائر و اقدار کے…
-
کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ، یہ وبائی مرض ہے اجتماعات سے گریز کریں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ ہے اوریہ وبائی مرض ہے،جس نے 195 ممالک کو اپنی لپیٹ…
-
رھبرمعظم کے ہدایات کی روشنی میں پاکستان کے عاشقان انقلاب کا کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم جاری+تصاویر
حوزه/رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان "جو کوئی بھی کرونا کے متاثرین کی خدمت اور مدد کرتے ہوئے اس دنیا سے چلا جائے، وہ شہید کا درجہ پائے گا" عاشقان شہادت سے…









آپ کا تبصرہ