ریاست مدینہ
-
قومیں ہمیشہ ناانصافی کے باعث تباہ ہوتی ہیں، علامہ رانا محمد ادریس
حوزہ/ جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ، لسانی و گروہی اختلافات کو ریاست مدینہ سے راہ نمائی لے کر ختم کرنا ہوگا، ریاست مدینہ کا آئین قانون کی حکمرانی سکھاتا ہے۔آج انسانیت جن مشکلات اور مسائل سے دو چار ہے، ان سے نجات کا واحد راستہ ریاست مدینہ کی ریاست سے ہو کر گزرتا ہے، ریاست مدینہ کا آئین انسانی تاریخ کا بہترین آئین ہے۔
-
ہندوستان میں پشاور کے شہیدوں کے لئے منعقدہ مجلس میں علماء، خطباء اور دانشوران ملت کا مطالبہ
عمران خان،پاکستان میں مدینہ جیسی سرکار بنانے سے پہلے سرکار مدینہ ؐکی سیرت رائج کریں
حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعیان اہل بیتؑ کا قتل جاہل اور کوڑھ مغز تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل جاری ہے پاکستان میں جنگل راج نافذ ہے در واقع دشمن، محافظ اسلام مکتب تشیع کے حوصلہ کو توڑنا چاہتا ہے مگر شہادتیں اس مکتب کو مزید ہمت اور عزم وحوصلہ عطا کرتی ہیں اور ملت شیعہ ہمیشہ ظالموں اور سامراجی شیطانی نظام کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی رہی ہے اور یوں ہی کھڑی رہے گی ۔
-
ریاست مدینہ کے دعویدار متنازع نصاب تعلیم کے نام پر قوم کو انتشار کا شکار کر رہے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل: یکساں نصاب کے نام پر مخصوص مسلکی سوچ کو قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے،’ متنازع بنیاد اسلام بل‘ کے مسلط کرنے میں ناکامی کے بعد درود ابراہیمی میں تبدیلی اور اب متنازع نصاب تعلیم سے ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکومت ضیاءالحق کی فرقہ وارانہ پالیسی سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ نیز مجوزہ نصاب آئین اور وحدت امت اسلامی کے خلاف ہے۔
-
ریاست مدینہ کی اہم خصوصیات؛ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی نظر میں
حوزہ/ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے قائم کردہ نظام میں قوانین کے نفاذ کا حقیقی معیار عدل و انصاف اور کسی کا لحاظ کیے بغیر، حق کو اس کے حق دار تک پہنچانا ہے۔
-
حکمران دین اور تعلیم کے نام پر ریاستِ مدینہ کے منافی کام کر رہے ہیں، آیت اللہ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ ریاستِ مدینہ تو رسول اکرم ، علی و حسنین کی ریاست تھی اور ہمارے حکمران یکساں نصاب کے نام پر مقدس ہستیوں و کربلا کا تذکرہ ختم کرنا چا رہے ہیں۔
-
علامہ سبطین سبزواری:
ملک پاکستان میں موجودہ حکومت یزید کی پیروکار ہے یا ریاست مدینہ کے سردار کی ؟
حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے کہا کہ یزید کو مقدس بنانے کی گستاخی کی جارہی ہے، حکومت حامی بن گئی ہے پنجاب پولیس نے ملعون یزید پر لعنت کرنے پر مقدمات درج کرنے شروع کردیئے، عمران خان، عثمان بزدار اور چیف جسٹس سے سوال ہے کہ موجودہ حکومت یزید کی پیروکار ہے یا ریاست مدینہ کے سردار کی ؟۔
-
عرب میں پہلی بار حرمین شریفین کے معاملات میں دو خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا گیا
حوزہ/ سعودی عرب کے حرمین شریفین کے ڈائریکٹر جنرل نے دو خواتین کو حرمین شریفین کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔
-
ریاستِ مدینہ میں وارثانِ مدینہ کی شان میں گستاخیاں !
حوزہ/ پاکستان جو کہ اسلامی جمہوریہ کے نام پر معرضِ وجود میں آیا تھا اب نیا پاکستان ریاستِ مدینہ بننے جارہا ہے، اس ریاستِ مدینہ میں وارثانِ مدینہ بلکہ وارثانِ کائنات کے گستاخ آزادانہ طور دندناتے پھر رہے ہیں، کیا یہ صحیح ہے ؟
-
موجودہ حکمران سیرتِ مولائے کائناتؑ پر عمل کریں تو ریاست مدینہ کا قیام ممکن ہے، محترمہ تصدق زہرا
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ملتان نے کہا کہ آج مکتب علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو آپس میں اتحاد و وحدت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
-
بائیس دن سے مائیں بہنیں دھرنے پر ہیں،ریاست مدینہ کا والی کہاں ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل سندھ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو اس ملک میں آئین کے اندر رہ کر مطالبات کرے اس کی کوئی بات نہیں سنتا لیکن جو لٹھ لے کر باہر نکلے گا انکی بات بھی سنی جاتی ہے اور ان سے معاملات بھی طے کئے جاتے ہیں۔
-
سپریم لیڈر تحریک حسینی پاکستان:
بے گناہ لوگوں کو غائب کرکے ریاست لوگوں کو خود سے دور کر رہی ہے، علامہ عابد الحسینی
حوزہ/ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو اس طریقہ سے غائب کردینا کونسا قانون ہے، یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات سے ریاست لوگوں کو خود سے دور کرتی ہے۔ہم اس دھرنے سمیت ملک بھر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور یہ احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہنا چاہئے۔
-
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کا سال ِ رواں کو احیائے علم و عمل اور استحکام تنظیم کے عنوان سے منانے کا اعلان
حوزہ/ مرکزی صدر کا کہنا تھاکہ تعلیم و تربیت آئی ایس او کی اولین ترجیع ہے آئی ایس او پاکستان طلباء کی ہمہ جہت تربیت کیلئے مسلسل سر گرمِ عمل ہے۔
-
ریاستِ مدینہ کے دعویدار اگر لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو ریاستِ مدینہ کے نعرے بھی نہ لگائیں، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ سکردو اگر حکومتی ادارے اس سے قبل احتیاط سے کام لیتے اور دوسرے مجرمان کو عبرت کا نشانہ بناتے تو آج یہ افسوسناک واقعہ ہوتا ہی نہیں۔
-
سانحہ کوئٹہ، ریاست مدینہ کی لہولہان تصویر
حوزہ/ پاکستان کے شیعہ کی ایک بڑی مجبوری یہ ہے کہ جیسے ہی وہ حق بیانی پر کھل کر سامنے آتے ہیں ، اسے نشانہ قتل بنادیا جاتا ہے ۔ چاہے وہ ملت کا سربراہ ہی کیوں نہ ہو ۔ اس لیے تمام سربراہان ملت پاکستان کو اس پر غور کرنا چاہئے کہ کب تک خون ناحق بہتا رہے گا…!؟