حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں جنہوں نے علم و شعور اور عمل وکردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ کردار ادا کیا اور عوام کو اسلامی انقلاب کے ذریعہ اسلام کی صحیح اور آئیڈیل تصویر دکھائی جس کے اثرات آج بھی عالم اسلام میں بالعموم اور مملکت ایران پر بالخصوص نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھی عالمی استعمار کےخلاف صف اول میں اسلامی جمہوریہ ایران ہی موجود ہے اور حاج قاسم سلیمانی جیسے قابل‘ ذہین و فطین اور امت مسلمہ کی سرمایہ شخصیات کی قربانیاں جاری ہیں ۔ امام خمینی جیسی نابغہ روزگار شخصیتیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں امام خمینی دنیائے اسلام کی ایسی معتبر شخصیت ہیں جو علمی اور تحقیقی میدان میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہے اورسیاسی و عملی میدان میں بھی رہبری و رہنمائی کا عملی و مثالی نمونہ ہے۔ ایسی ہمہ جہت شخصیات ہی وقت کا دھارا اور عوام کی تقدیر بدلتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ایک اعلی فقیہہ ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوںکو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے، عالم اسلام کو اس کے حقیقی مسائل کی طرف متوجہ کرنے والے، امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرمیدان میں ارتقاءکے مراحل طے کرنے کی مثال پیش کرنے والے عظیم انسان تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینی نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ وہ پرامن اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام خمینی کی ذات کا ہر پہلوجامع اور روشن ہے۔ وہ علم میں مرجع اعلی،لیکچرزاور تصانیف کے میدان میں کئی بیش بہا علمی یادگاروں کے حامل ،تمام اسلامی علوم پر انتہائی دسترس رکھنے والے، زہد وتقوی اور اصلاح نفس کی منزل پر فائز، عابد شب زندہ دار ،اصلاح معاشرہ کے لیے عملی طور پر سرگرم، اسلام پر جدید اور گہری تحقیق اور تازہ ریسرچ رکھنے والے دینی قائد،عصر حاضر میں اسلامی نظریات کے مطابق حکومت اسلامی کی داغ بیل ڈالنے والے رہنما تھے۔ امام خمینی کے دئیے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہواکہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی لائحہ عمل یا نظام نہیں ہے آپ نے نظریہ ولایت فقیہہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ اسلام جامع ضابطہ حیات ہے ،موجود دور میں ان کی رہنمائی سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

امام خمینی ایک اعلی فقیہہ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں۔
-
جنت البقیع کی صورت تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ امہات المومنین اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت…
-
ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی…
-
بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رح) مسلمانوں میں وحدت کے علمبردار تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی ایران کی33 ویں برسی کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں حضرت امام خمینی (رح) کو مسلمانوں کے درمیان اپنے نظریات…
-
۲۲ مئی جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی22مئی 2020ءبروز جمعةالمبارک کو ملک بھر میں جمعة…
-
حضرت علی ؑکی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ…
-
دنیا بھرمیں امام خمینی(رح) کی 31ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے+تصاویر
حوزہ/اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے عوامی اجتماعات کرونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہو رہے۔ تاہم دنیا بھر میں آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ…
-
رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر فلسطینی و مجاہدین سے تعزیت کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ ساجد علی نقوی نے جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے پوری فلسطینی قوم، فلسطینی مجاہدین…
-
مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود عزم و استقلال سے اسلام کا دفاع کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فتح جنگ بدر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود جس عزم اور استقلال…
-
جامعہ المصطفی اسلام آباد کی جانب سے بین الاقوامی سیمینار امام خمینی ؒپیکر عزم و استقلال منعقد
حوزہ/جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام امام خمینی ؒ کی اکتیسویں برسی کی منابست سے عظیم الشان آن لائن بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام کیا …
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا انقلاب اسلامی کی44ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام:
انقلاب اسلامی مفاداتی نہیں آفاقی شعوری انقلاب ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ انقلاب اسلامی نے اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو استعماری و سامراجی قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ…
-
قرنطینہ سینٹرز سے زائرین کی واپسی کوجلد ممکن بنایا جائے، زاہد علی آخونزادہ
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز سے زائرین کی گھروں کو بروقت واپسی کے اقدامات…
-
امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے مظہر تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑکی شہادت کے موقع پر کہا کہ امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سکا کے مظہر تھے اور اپنے زمانے…
-
امام خمینی (رح) کے انقلابی افکار نے پوری دنیا میں ہدایت کے نئے چراغ جلا دیئے، مفتی فارق علوی
حوزہ/الرحمہ کی شخصیت اعلم فقیہ، واصل عارف اور با بصیرت راہبر جیسی صفات کی حامل ہیں، ایران کی سرزمین پر دو ہزار پانچ سو سالہ پرانی شہنشاہیت کو شکست دینے…
-
کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ،
اس مشکل وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کے بین الاقوامی المیے کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر جاری پابندیوں کے خاتمے کا…
-
شہید سلیمانی کی جاسوسی کرنے والے کو پھانسی کی سزا
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے ایک جاسوس کو سپاہ قدس اور شہید سلیمانی کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کے جرم میں پھانسی…
-
جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں انقلابِ اسلامی ایران پر سالانہ اجتماع؛
رہبر معظم کا وجود ہی انقلابِ اسلامی کی ضمانت ہے، کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی، مقررین
حوزہ/ ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین کے سالانہ اجتماع میں انقلابِ اسلامی ایران کی حمایت میں قراردادیں منظور
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر تعزیت
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کا علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر گہرے غم کااظہار کیا قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضی متحرک و فعال شخصیت…
-
کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ، یہ وبائی مرض ہے اجتماعات سے گریز کریں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ ہے اوریہ وبائی مرض ہے،جس نے 195 ممالک کو اپنی لپیٹ…
-
زکوٰة فطرہ، فی کس تین کلو جنس یا اس کی مقامی قیمت ادا کی جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ایسا مریض جوماہ صیام کے اپنے روزے کی قضا ادا نہیں کر سکتا وہ جو آئندہ رمضان تک روزہ نہیں رکھ سکتا وہ اپنے ایک دن کے روزہ کے لئے 750گرام گندم بطور…
-
محسن انسانیت حضرت امام حسین ؑ کی ذات گرامی جملہ اوصاف حمیدہ کی حامل ہے،علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین حق کے غلبے‘ اسلامی شعائر و اقدار کے…
آپ کا تبصرہ