امام خمینی(رہ)
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی:
امام خمینی (رہ) کی برسی پر پابندی لگا کر ان کی اعلی فکر کو روکا نہیں جا سکتا
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے امام خمینی کی برسی کے پروگرام پر لگائی جانیوالی پابندی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ کل جن افراد اور تنظیموں کو فرقہ واریت کی وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا تھا ان کوآج کانفرنسز میں بٹھایا جارہا ہے۔
-
مجمع روحانیون کرگل و لیہ کی جانب سے قم المقدسہ میں امام خمینی رہ کی 34 برسی کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد؛
امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کی عملی شکل دنیا کے سامنے رکھی؛ مقررین
حوزہ / امام خمینی رہ کی 34 برسی کی مناسبت سے مجمع روحانیون کرگل و لیہ کی جانب سے قم المقدسہ میں فاتحہ خوانی اور مجلس عزاء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔
-
مولوی خدائی اہلسنت عالم دین:
امام خمینی (رہ) کی سیاسی، اخلاقی اور دینی سیرت سے نسل جوان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: امام خمینی (رہ) کی سیاسی، اخلاقی اور دینی سیرت سے نسل جوان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام خمینی (رہ) اعلیٰ پائے کے فقیہ، تعمیری سیاست کے بانی اور عظیم شخصیت تھے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: عالم اسلام پر ہونےوالے مظالم پر دنیائے اسلام کو بیدار کرنا امام خمینی (رہ)کا ہی خاصہ تھا۔ امام خمینی (رہ)نے استحصالی اور سامراجی قوتوں کےخلاف تیسری دنیا کی محروم اقوام بالخصوص امت مسلمہ کو مزاحمت کا ایک نیا شعور، ولولہ اور عزم عطا کیا۔
-
غلام محمد شاکری:
امام خمینی (رہ) اب بھی زندہ ہیں
حوزہ / غلام محمد شاکری صاحب نے حالیہ واقعات کے تناظر میں " امام خمینی (رہ) اب بھی زندہ ہے" کے عنوان پر ایک تحریر لکھی ہے۔
-
حوزہ علمیہ شہید ثالث قاضی نور اللہ شوشتری(رہ)، قم میں امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و خدمات کو یاد کیا گیا
حوزہ/ حوزہ علمیہ شہید ثالث قاضی نوراللہ شوشتری (علیہ الرحمہ)، قم میں امام خمینی علیہ الرحمہ کی برسی اور ۱۵ خرداد ۱۳۴۲ (شمسی) کے قیام سے متعلق ایک علمی،بصریتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم مطھر رضوی کی جانب سے اسلامی انقلاب کے موضوع پر دنیا کی 7 زبانوں میں 40 کتب کی اشاعت
حوزہ/ گزشتہ دس برسوں کے دوران روضہ امام علی رضا علیہ السلام کے ادارہ غیر ملکی زائرین نے اسلامی انقلاب کے موضوع پر دنیا کی 7 زبانوں میں 40 کتب کی اشاعت کی گئی ہے ۔
-
بوشہر کے سیاسی نظریاتی تنظیم "ناج"ا کے سربراہ:
امام خمینی (رہ) نے شیعہ فقہ کو ایک جدید عالمی نظر کے ساتھ پیش کیا
حوزہ/ بوشہر میں سیاسی نظریاتی تنظیم "ناجا" کے سربراہ نے کہا: امام خمینی(رہ) نے شیعہ فقہ کو ایک جدید عالمی نظر کے ساتھ پیش کیا اور اسلام کو محرومیت اور نظراندازی سے بچا کر جدید معاشرے کے تناظر میں لا کھڑا کیا۔
-
حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا حرم تمام جہان کے لیے پناہ گاہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے ہم بہشت میں داخل ہوں گے۔ اس بارگاہ سے دنیاوی حاجات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ محبان اہل بیت علیہم السلام کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ خدا کے نزدیک ان کا مقام بہت بلند ہے۔
-
مدرسہ جامعہ مصباح الھدای سکھر میں امام خمینی رح کی برسی کے مناسبت سے سیمینار منعقد+تصاویر
حوزہ/مقریریں کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے اپنی بے لوث و پرخلوص قیادت کے بل پر امریکہ ، روس اور دیگر عالمی طاقتوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرکے اسلامی معاشرے کو پاک و صاف کرانے کی جدوجہد آخری دم تک جاری رکھی، جس سے سرزمین ایران کے کلمہ گو نوجوان اور بزرگ مع خواتین جن کے سینوں میں جوش وخروش اور انقلابی لہر موجزن تھی ‘ عیش وآرام چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ۔
-
امام خمینی(رہ) نے ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جس نے مغربی نظام پر لرزہ طاری کر دیا، رکن مجلس خبرگان رہبری
حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا:امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جس اسلامی جمہوریت کی بنیاد رکھی وہ خطے میں اسلامی بیداری کا باعث بنی اور آج اسلامی مزاحمتی محاذ مسلمان ملتوں کی امید بن چکا ہے اور استکباری نظام اس کے مقابلے میں شکست خوردہ ہے۔
-
امام خمینی(رح) نے شیعیت کو آبرو بخشی اور آپکا یہ کرشمہ ہے کہ دور حاضر کے لوگ فخریہ خود کو شیعہ کہنے لگے،مولانا سید عازم باقری جوراسی
حوزہ/شیعیت کو ایک نئی شناخت اور آبرو بخشی،ہندوستان میں بہت سے وہ علاقے جہاں لوگ بعض اوقات خود کو شیعہ بتانے سے کتراتے تھے کہ ہم شیعہ ہیں، انقلاب اسلامی کے بعد ان لوگوں میں اتنی جرأت پیدا ہوئی کہ انہوں نے باقاعدہ اسکا اعلان کیا اور خود کو فخریہ شیعہ کہنے لگے۔
-
امام خمینیؒ نے زندگی کے فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ میدانوں میں کیے ہیں،مولانا سلمان عابدی
حوزہ/ دنیا یوں ہی کسی کے سر پر عقیدت کا تاج نہیں رکھتی، پوری دنیا میں امام خمینیؒ کی یاد منائی جارہی جگہ جگہ پر پروگرام منعقد ہو رہے ہیں تو یہ بلا وجہ نہیں ہے اس کے پیچھے قربانیاں ہیں۔
-
-
امام خمینی (رح) تاریخ ساز شخصیت
حوزہ/بلا شک و شبھہ امام راحل نابغہ روزگار شخصیت تھے آپ عصر حاضر کے عظیم مصلح اور عارف عظیم استاد اور عظیم مرجع تقلید تھے امام رح تاریخ ساز شخصیت تھے امام رح نے اس دور میں واضح کردیا کہ جبت و طاغوت کی سرتابی و سرکوبی ممکن ھے۔
-
ہمیں آج امام خمینی (رح) کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، علامہ ہادی حسین
حوزہ/علامہ ہادی حسین نے امام خمینی (قدس سرہ) کی برسی کے موقع پر ایرانی عوام اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نزدیک امام خمینی اپنے علم پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دادا امام حسین علیہ السلام کی طرح امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی راہ پر گامزن تھے۔
-
امام خمینی (رح) کی زندگی تمام مذاھب کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امام خمینی رح نے عالم اسلام کے اتحاد وحدت کے لیے پوری زندگی جد و جہد کی جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
-
دنیا بھرمیں امام خمینی(رح) کی 31ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے+تصاویر
حوزہ/اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے عوامی اجتماعات کرونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہو رہے۔ تاہم دنیا بھر میں آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
-
امام خمینی ایک اعلی فقیہہ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں۔
-
امام خمینی(رہ) دنیا کے تمام آزاد انسانوں کے رہنما تھے، امریکی مذہبی اسکالر
حوزہ / شیخ محمد نجار نے کہا: انقلاب اسلامی نے قیام عاشورا سے الہام لیا ہے اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ صرف ایران کے نہیں بلکہ وہ دنیا کے تمام انسانوں کے رہبر تھے۔