اتوار 4 مئی 2025 - 11:13
امام خمینی (رہ) نے تمدنی و تہذیبی فکر کو حوزہ علمیہ قم سے دنیا بھر تک پہنچایا

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: تمدنی نگاہ کا مطلب یہ ہے کہ علم و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کے قائل ہیں کہ اسلام کی خالص فکر، قرآن اور معارف الٰہی کی بنیاد پر اسلامی فکر کا ایک مکمل نظام موجود ہے جو تمام شعبوں پر حاوی ہونا چاہیے۔ اسی تناظر میں امام خمینی (رہ) نے اس عظیم کام کا آغاز حوزہ علمیہ قم سے کیا اور اس اہم میدان کے پرچم دار بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے تہران کے میئر سے ملاقات کے دوران کہا: تہران کی ترقی، آبادانی اور اسلامی ثقافتی و تمدنی بنیادوں پر تقویت کے لیے حکومت اور پارلیمنٹ کو میونسپلٹی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: تہران، قم اور مشہد جیسے بڑے شہر دنیا میں ایک نمونہ بن سکتے ہیں لہٰذا ان کے لیے خدمات اور پروگرام ایسے ہونے چاہئیں کہ وہ دنیا اور خطے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

امام خمینی (رہ) نے تمدنی و تہذیبی فکر کو حوزہ علمیہ قم سے دنیا بھر تک پہنچایا

مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: انقلاب اسلامی ایک جامع ثقافتی اور تہذیبی نقطہ نظر رکھتا ہے۔ تہذیبی نگاہ کا مطلب یہ ہے کہ علم و ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم اس بات کے بھی قائل ہیں کہ خالص اسلامی فکر، قرآن اور الٰہی معارف کی بنیاد پر اسلامی فکر کا ایک ایسا نظام ہے جو ہر شعبے پر سایہ فگن ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: اسی تناظر میں امام راحل (رہ) نے اس عظیم کام کا آغاز حوزہ علمیہ قم سے کیا اور اس میدان میں پرچم دار بنے۔ اس تہذیبی فکر کے اہم ارکان میں سے ایک امامت و ولایت ہے۔ البتہ اس فکر کو بہت سے مقامات پر درک نہیں کیا جاتا۔ یہی وہ راز ہے جو اسلامی انقلاب پر مبنی نظام کو استکباری فکر و نظریات سے ممتاز کرتا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: ہمیں اس طرح کام کرنا چاہیے کہ اسلامی نظام اور علم و ٹیکنالوجی سے مزیّن فکر شہر سازی میں جلوہ گر ہو اور یہ گہرے علمی تحقیق و مطالعہ کا متقاضی ہے۔

امام خمینی (رہ) نے تمدنی و تہذیبی فکر کو حوزہ علمیہ قم سے دنیا بھر تک پہنچایا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha