حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ حضرت عبد العظیم حسنی (ع) کے آیت اللہ بروجردی (رح) ہال میں صوبہ تہران کے ثقافتی و انتظامی حکام، مجلس شورای اسلامی میں تہران کے نمائندوں اور حوزہ کے صوبائی اداروں کی ہم آہنگی کونسل کے اراکین سے ملاقات میں کہا: حوزہ علمیہ کے قیام کا فلسفہ عوام کی خدمت اور ان کی فکری و ثقافتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا: حوزہ کو معاشرے اور انقلاب کے اہداف کے تابع قرار دینا چاہیے اور اس کے لیے ہم آہنگی اور فکری اشتراک عمل ضروری ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: تہران ملک کے دیگر تمام علاقوں سے مختلف ہے، اسی لیے تہران کے ثقافتی ادارے اور حوزہ بھی دیگر تمام حوزات سے مختلف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ماضی میں بھی ہمارے پاس بڑے اور عظیم علمی حوزات تھے جنہیں دوبارہ احیاء کرنا چاہیے۔ پالیسی یہ ہے کہ حوزات علمیہ ہر جگہ ترقی کریں۔
حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: مسجد کے امور کو کافی اور خاصی اہمیت دینی چاہئے چونکہ ایک طاقتور اور سرگرم مسجد ہی بہت سے مسائل کو براہ راست اور بالواسطہ حل کر سکتی ہے۔









آپ کا تبصرہ