۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام اسماعیل نیا

حوزہ / صوبہ ہرمزگان میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے کہا: حوزہ علمیہ کا بنیادی کام اسلامی نظام کی حفاظت، اس میں استحکام لانا اور اس کا دفاع کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہر بندر عباس/ صوبہ ہرمزگان میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست حجت الاسلام جواد اسماعیل نیا نے صوبہ ہرمزگان کی گارڈین کونسل کے سربراہ حجت الاسلام عباس متین اور صوبہ کے عالم دین حجت الاسلام و المسلمین قنبر درویشی کے ساتھ ملاقات میں کہا: حوزہ علمیہ کا بنیادی کام اسلامی نظام کی حفاظت، اس میں استحکام لانا اور جمہوری اسلامی کے نظام کا دفاع کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ایک کو اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے بصیرت پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے میں علماء کرام اور حوزاتِ علمیہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: میں صوبہ ہرمزگان کے مجاہد اور دینی سرگرمیوں میں اپنی سرتوڑ کوششوں میں لگے علماء کی بہت قدر کرتا ہوں چونکہ انہوں نے اپنی زندگیاں اسلامی نظام کی تشکیل اور اسے برقرار رکھنے کے لیے صرف کر رکھی ہیں۔

صوبہ ہرمزگان میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے حوزہ علمیہ کی کمیّتی (مقداری) اور معیاری ترقی و فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں حوزات علمیہ میں داخلہ کے خواہشمند تمام درخواست دہندگان کو دینی علوم کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے میدان فراہم کرنا چاہیے اور اسی طرح خیّرین حضرات اور مذہبی افراد کو بھی چاہیے کہ وہ معارفِ محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نشر و اشاعت میں حوزہ علمیہ کے بانیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .