۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام نجم الدین طبسی

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: آج تشیع اقتدار اور عزت کے عروج پر ہے۔ جمہوری اسلامی ایران آج دنیا میں اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ اگر دشمن ایک وار کرے گا تو بدلے میں چھ کھائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن حجت الاسلام والمسلمین نجم الدین طبسی نے آج کاشان میں حوزہ علمیہ برادران و خواہران کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ حوزہ علمیہ کاشان اپنے عظیم بزرگ علماء کی راہ و روش کو جاری رکھے گا اور ان شاءاللہ ہم بہت جلد اس حوزہ علمیہ سے ایسے مصنفین، اساتذہ، مؤلفین کا مشاہدہ کریں گے جو دنیا میں خالص محمدی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت اور معارف کی تبلیغ کے میدان میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا: ان شاء اللہ بہت جلد اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت دنیا میں نظریاتی مکاتب فکر کی جگہ لے لے گی اور ہر جگہ معارف و تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کا بول بالا ہو گا۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے افریقی نوجوانوں کے شیعہ مکتب کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: رہبری اور ولایت فقیہ کی نعمت جمہوری اسلامی کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ اگر سوڈان اور افریقی ممالک کے شیعہ مسلمانوں کے پاس جمہوری اسلامی ایران جیسا لیڈر ہوتا تو انہوں نے کبھی بھی اپنا آدھا ملک نہیں کھونا تھا۔

حجت الاسلام والمسلمین طبسی نے کہا: آج تشیع اقتدار اور عزت کے عروج پر ہے۔ جمہوری اسلامی ایران آج دنیا میں اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ اگر دشمن ایک وار کرے گا تو بدلے میں چھ کھائے گا۔

آج شیعہ اقتدار اور عزت کے عروج پر ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .