۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام و المسلمین محمدباقر فرزانه

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے سکریٹری نے کہا: حوزہ علمیہ میں انقلابِ اسلامی کی ثقافت سے لاپرواہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد مقدس کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین محمد باقر فرزانہ نے حوزہ علمیہ میں ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں کہا: حوزہ علمیہ کی اہمیت کے پیشِ نظر اسے رہبر معظم کی خصوصی توجہ اور اہمیت حاصل رہی ہے اور اس میں انقلابِ اسلامی کی ثقافت سے لاپرواہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم کی جانب سے کی گئی معرفتِ دینی کی تعریف کے مطابق، حوزہ علمیہ کسی بھی اہم اور اسٹریٹجک مسئلے کی وضاحت میں سنجیدگی سے حصہ لینے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر معظم نے انقلابِ اسلامی کے اصولوں، اقدار اور نظریات کو اچھی طرح سے بیان فرمایا ہے۔ لہذا جب ہم حوزہ علمیہ کو مشاہدہ کرتے ہیں تو گویا انقلابی ثقافت کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

سکریٹری سپریم کونسل حوزہ علمیہ خراسان نے کہا: حوزہ علمیہ نے انقلابی ثقافت کی رشد و بہتری کے لئے انتہائی باصلاحیت افراد تربیت کئے ہیں جو حکومتِ اسلامی کے مختلف مقامات پر دین اور قوم کی خدمت میں مصروف ہیں البتہ اس میں مزید بہتری کے لئے لوگوں کے مثبت نظریات اور حوزہ علمیہ اور مختلف تعلیمی اداروں کی باہمی ہماہنگی اپنی جگہ بہت اہمیت رکھتی ہے۔

حوزہ علمیہ میں ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے چیئرمین حجۃ الاسلام و المسلمین حمید پارسا نے بھی حوزہ علمیہ کے علمی، تربیتی، ثقافتی اور سماجی فرائض کا ذکر کرتے ہوئے کہا: لوگوں کی دینی خدمت اور تربیت کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ کا ثقافتی اور سماجی مسائل کی بہتری میں بھی اہم کردار رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .