۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
مراسم افتتاحیه سال تحصیلی جدید حوزه های علمیه

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب ایران کے شہر قم المقدسہ، مدرسہ دارالشفاء میں شروع ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، آج بروز ہفتہ 27 اگست 2022ء کو حوزہ علمیہ ایران کے تعلیمی سال 1401-1402 شمسی (2022-2023ء) کی افتتاحی تقریب کا آغاز آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے خطاب اور مختلف علمائے کرام، مراجع عظام کے نمائندوں، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے اراکین، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین، مدرسہ دارالشفاء قم کے فضلاء و طلباءکی موجودگی میں ہو گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس تقریب کے آغاز میں حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین رستم نژاد نے حوزاتِ علمیہ کے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: اس سال حوزاتِ علمیہ کے دروس حضوری طور پر منعقد کئے جائیں گے۔

جامعہ مدرسین کے سربراہ اور حوزہ علمیہ کی اعلی سپریم کونسل کے سکریٹری آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری بھی اس تقریب کے خطباء میں سے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ کے نئے تعلیمی سال کی یہ تقریب حوزہ نیوز ایجنسی کی اس ویب سائیٹ https://www.hawzahnews.com/service/live سے براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ اسی طرح یہ تقریب https://heyatonline.ir/livehowzeh.ir ، انٹرنیٹ ٹی وی کے قومی اور صوبائی نیٹ ورکس اور ورچوئل اسپیس پورٹلز پر بھی لائیو نشر ہو رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .