۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر/ بازدید آیت الله زنجانی از موسسه معارف اهل بیت علیهم السلام

حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: اگر عقائد کو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیم کے مطابق پڑھایا جائے تو اس کی بہت سی برکات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد حسینی زنجانی نے قم میں مؤسسہ معارف اهل بیت علیہم السلام کے مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں حوزہ علمیہ میں ایک دورۂ عقائد کو قرآن و سنت کی بنیاد پر پڑھانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ میں طلباء کو مؤسسہ معارف اهل بیت علیہم السلام کی جانب سے آمادہ شدہ عقائد و معارف کورس سے آشنا کرانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کی بعض اصطلاحات کی اس طرح تشریح کی گئی ہے کہ شاید ان کے اپنے منظورِ نظر نہ تھا لہذا حوزہ علمیہ کے فرائض میں سے ایک ان اصطلاحات کی اہل بیت علیہم السلام کے اپنے کلام کی بنیاد پر درست تشریح کرنا ہے۔ اسی مناسبت سے مرحوم شبّر نے "ضیاء الثقلین و مطلع النیرین" کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے اور ان میں سے بعض اصطلاحات کی تفسیر معصومین علیہم السلام کے اپنے فرامین کے مطابق کی ہے لیکن اس پر مزید تفصیلی و تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ زنجانی نے آخر میں اس ادارے کی سرگرمیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آہستہ آہستہ علم کی دولت سے مالا مال یہ معارف علم دوست افراد کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حجۃ الاسلام و المسلمین محمد تقی سبحانی نے مؤسسہ معارف اهل بیت علیہم السلام کی کی گزشتہ بیس سالوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا تعارف کرایا اور بتایا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصد کتاب و سنت کی تعلیم میں طلباء کی دینی بنیادوں کو مضبوط کرنا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .