۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حوزه علمیه سلماس

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے تبلیغی و تحقیقی کمپلیکس کے وائس چانسلر نے کہا: طلباء کو چاہیے کہ وہ حوزہ علمیہ میں اپنی موجودگی سے استفادہ کرتے ہوئے تمام گناہوں، خطاؤں اور چھوٹی بڑی خطاؤں اور لغزشوں سے بچیں تاکہ خداوندِ متعال معارف الہی اور قرآنی کو ان کے دلوں میں ڈال دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے تبلیغی و تحقیقی کمپلیکس کے وائس چانسلر حجت الاسلام محمد جواد قہرمانی نے سلماس کے مدرسہ امامیہ امام علی علیہ السلام میں طلاب سے خطاب کے دوران آیہ کریمہ "لَقَد کانَ لَکُمْ فی‌ رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے محضرِ نورانی میں حاضر ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم رمضان المبارک کے صاف و طاہر سمندر میں اپنے دلوں کو دھوئیں اور اپنے آپ سے تمام ذہنی اور جسمانی آلودگی کو دور کریں۔

انہوں نے مزید کہا: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جو کہ رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے، بہترین عمل استغفار ہے کیونکہ الہی وعدہ یہ ہے کہ "لَا یَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ" اور خدا کی مشیت بھی یہ ہے کہ معارفِ الٰہیہ کا نور پاک و مطہر دلوں کے سوا کہیں اور اپنی جگہ نہیں بناتا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے تبلیغی و تحقیقی کمپلیکس کے وائس چانسلر نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ "تذکیہ تعلیم سے پہلے اور مقدم ہے" اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اپنے دروسِ اخلاق میں بارہا معنویت کی مضبوطی اور تذکیۂ نفس کے تعلیم پر مقدم ہونے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ علمیہ مغربی آذربائیجان کے سابق ڈائریکٹر نے آخر میں کہا: طلباء کو چاہیے کہ وہ حوزہ علمیہ میں اپنی موجودگی سے استفادہ کرتے ہوئے تمام گناہوں، خطاؤں اور چھوٹی بڑی خطاؤں اور لغزشوں سے بچیں تاکہ خداوندِ متعال معارف الہی اور قرآنی کو ان کے دلوں میں ڈال دے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .