۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار اعضای شورای عالی حوزه با آیت الله العظمی شبیری زنجانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی نے کہا: معاشی مسائل باصلاحیت افراد کے علمی سرگرمیوں سے دور ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی نے حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: معاشرے کو علمی افراد کے وجود سے استفادہ کرنے سے مانع مسائل میں سے ایک اقتصادی اور معاش کا مسئلہ ہے۔ حوزہ علمیہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ معاشی مسائل باصلاحیت افراد کو تحقیق اور مطالعہ کرنے سے مانع ہوتے ہیں اور ان مسائل کی وجہ سے معاشرے کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشی مسائل باصلاحیت افراد کے علمی سرگرمیوں سے دور ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ اس بات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ایک باصلاحیت فرد اور علمی ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے لیے اس شعبے کو کتنی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن جب وہ معاشی مسائل کے سبب اس استعداد کو برقرار نہ رکھ سکے تو یہ واقعا بہت بڑا نقصان ہوتا ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: ایک اہم مسئلہ جس پر حوزہ علمیہ میں غور کیا جانا چاہیے وہ "درسِ اخلاق کا انعقاد" ہے۔ اقتدار اور عہدوں پر فائز لوگوں کو موعظہ اور نصیحت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب مرزا شیرازی کی مرجعیت بہت عظیم اور تقریباً منفرد ہو گئی تو ان کی مجلس میں جہاں درود و سلام بہت زیادہ ہوا کرتا تھا، لوگوں کے چلے جانے کے بعد ملا فتح علی سلطان آبادی (جو اہل کرامت اور معنوی انسان تھے) ان کے پاس -تشریف لاتے اور مرزا شیرازی کو موعظہ اور نصیحت کیا کرتے تاکہ اس دنیا کے درود و صلوات کا خدانخواستہ غلط اثر نہ ہو جس کی وجہ سے انسان کو کبر و نخوت وغیرہ جیسے مسائل سے ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔

آیت اللہ شبیری زنجانی نے کہا: حوزہ علمیہ کے دروسِ اخلاق کو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے اظہار کا ذریعہ ہونا چاہیے اگر دروسِ اخلاق کو تعلیماتِ آل محمد علیہم السلام کی روشنی میں بیان کیا جائے گا تو اس کا اثر بہت زیادہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .