۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
تصاویر/ جشن دهه فجر در مدرسه علمیه الزهرا (س) ارومیه

حوزہ / ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے کہا: اسلامی اعیاد و تہوار منانے کا مقصد اپنے وجود کو منور کرنے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر حجت الاسلام علی رضا رضوی نے عید مبعث اور دہہ مبارکہ فجر کی مناسبت سے مدرسہ علمیہ الزہرہ (س) میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم جس عید مبعث اور اسلامی انقلاب کا جشن منا رہے ہیں یہ دو عظیم عیدیں تاریخ میں ہمیشہ جاری و ساری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: عید منانا ایک ظاہری مسئلہ ہے لیکن اس کا ایک باطنی معنی ہے جو انسانیت کے لیے انتہائی موثر ہے۔ عیدِ غدیر کی طرح، جو کہ حقیقت میں امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کا اعلان تھا اور یہ تاریخ میں ہمیشہ باقی رہے گا۔

حجت الاسلام علی رضا رضوی نے کہا: اسلامی اعیاد منانے کا مقصد دراصل اپنے وجود کو نورانیت عطا کرنا ہے، تاکہ اس طرح ہم ولایت اور معارفِ الہی سے زیادہ سے زیادہ معرفت حاصل کرتے ہوئے اپنے وجود میں حکمتِ الہی کی نورانیت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: شبِ عید مبعث کے اعمال میں سے ایک اور اہم ترین عمل امیر المومنین (ع) کی زیارت کا پڑھنا ہے اور اس سے مولی الموحدین جو کہ شہرِ علم کا دروازہ تھے، کے مقام و منزلت کا پتہ چلتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .