۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
امام جمعه جم

حوزہ / ایران کے شہر جم کے امام جمعہ نے کہا: عید غدیر؛ امامت کی بنیاد کو مستحکم کرنے والی عید ہے جو کہ بہت اہمیت رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر جم کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد محمدی نے نماز عید الاضحی کے خطبات میں عشرہ امامت و ولایت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: عید غدیر؛ امامت کی بنیاد کو مستحکم کرنے والی عید ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو اس کی تعظیم و تکریم کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے ایرانی صدارتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب کے بیانات میں انتخابات کے مسئلے میں اہم مسئلہ سیاسی استحکام کی تشکیل اور عوام کی بھرپور موجودگی ہے۔

حجت الاسلام محمدی نے مزید کہا: ہم سب سمجھتے ہیں کہ ان امیدواروں میں سے کسی ایک کو ووٹ دینا جمہوریہ اسلامی کے لیے ووٹ اور انتخابی نظام اور طریقہ کار پر اعتماد کا ووٹ قرار پاتا ہے۔

اس امام جمعہ نے کہا: انقلاب اسلامی میں تمام انتخابات انتہائی شاندار اور آزادانہ طریقے سے منعقد ہوئے جو کہ موجودہ دنیا میں ایک منفرد چیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انتخابات میں بہت اہم مسئلہ باصلاحیت اور قابل فرد کا انتخاب ہے جس میں دینداری، تقویٰ، انقلابی رہنما، جہادی، صاحبِ اقتدار اور باعزت ہونا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .